اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ا س حوالے سے آئندہ 2 سال کیلئے خام تیل کی پیشگی خریداری کی سمری تیار کرلی ،سمری میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل پیشگی خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسال کیلئے تین کروڑ بیرل ایڈوانس تیل خریدنے کی تجویز دی گئی ،پٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کے لئے ای سی سی کو ارسال کر دی ہے۔ سمری کے مطابق پیشگی معاہدوں میں خام تیل کی قیمت موجودہ قیمت سے زیادہ ہو گی، پیداوار میں کمی ہوئی تو خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سمری کے مطابق تیل خریداری کے پیشگی معاہدے کر کے ملکی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل
نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل