حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں واضح کمی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران صنعتوں کے بند ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والی مینوفیکچرنگ یعنی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ(ایل ایس ایم) کی پیداوار مارچ کے مہینے میں سالانہ بنیاد پر 22.95 فیصد کم ہوگئی۔پاکستان ادارہ شماریات (پی ایس بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار مارچ کے دوران عالمی معیشت کی سست روی کے مقامی مینوفیکچرنگ پر اثرات ظاہر کرتے ہیں جب صوبوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ تھا۔تاہم آئندہ ماہ جب پی ایس بی ڈیٹا جاری کرے گا تو اس میں اپریل میں نافذ ہونے والے مکمل لاک ڈاؤن کے اثرات کہیں زیادہ ہوں گے۔ماہانہ بنیادوں پر لارج اسکیل مینوفیکچرنگ فروری کے مقابلے مارچ میں 21.99 فیصد کم رہی۔میڈیار پورٹ کے مطابق فروری میں کووِڈ19 کے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ پر اثرات بہت معمولی تھے اور سالانہ بنیاد پر اس میں 1.15 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 0.91 فیصد کمی ہوئی تھی۔اسی طرح مالی سال 20 کے جولائی تا مارچ کے دوران ایک سال قبل کے مقابلے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 5.4 فیصد کم ہوئی۔خیال رہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن جزوی طور پر ختم کر کے برآمداتی صنعتوں کو بین الاقوامی آرڈرز پورے کرنے کے لیے اپنے افعال بحال کرنے کی اجازت دی تھی اس کے ساتھ مقامی ضروریات کو پورا کرنے والی صنعتوں کی بحالی بھی اجازت دے دی گئی تھی۔واضح رہے کہ ملک کی مجموعی مینوفیکچرنگ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کا حصہ 80 فیصد ہے اور یہ مجموعی قومی پیداوار کے تقریبا 10.7 فیصد کے برابر ہے۔اس کے مقابلے چھوٹے پیمانے پر ہونے والی مینوفیکچرنگ مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کے 1.8 فیصد اور ثانوی سیکٹر کے 13.7 فیصد کے برابر ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل