واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے امریکہ شدید مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے تاہم ملک کو 1930 جیسے مالی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ پاول جرام نے امید ظاہر کی ہے کہ ملکی معیشت رواں برس کے آخر میں بحال ہو جائے گی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کی طاقتور معیشت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے مضبوط تھی لیکن اس وبا کی وجہ سے ملک میں کاروبار بند ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث 30 ملین سے زیادہ ملازمتیں متاثر ہوئی ہیں۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ پاول جرام نے امریکہی ٹی وی چینل سی بی ایس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘اپریل اور جون سے متعلق اقتصادی ڈیٹا بہت خراب ہوگا۔ معاشی سرگرمیوں میں بڑی حد تک کمی ائے گی اور بے روزگاری میں بھی بہت اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سہ ماہی میں امریکی معیشت 20 سے 30 فیصد تک گر سکتی ہے لیکن یہ گذشتہ صدی کے معاشی بحران سے بہت حد تک کم ہوگا۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے کہا کہ ان کے خیال میں تیسری سہ ماہی میں معاشی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی لیکن انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معمول کی جانب واپس ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں 91 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل
نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل