حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وزرات تجارت کی جانب سے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا

کراچی (نیوزڈیسک)وزرات تجارت کی جانب سے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔وزارت تجارت حکام کے مطابق نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی آخری مراحل میں ہے جو پہلے اکنامک کوآرڈینیشن کمیشن( ای سی سی) سے منظور ہوگی جس کے بعد اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا، نئی تجارتی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی مجوزہ تجارتی پالیسی کے تحت 21ـ2020 میں برآمدات 26 ارب ڈالرز اور 22ـ2021 میں برآمدات 31 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 23ـ2022 میں برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالرز، 2024 میں 40 ارب ڈالرز اور 2025 میں برآمدات 46 ارب ڈالرز تک سالانہ لے جانے کا منصوبہ ہے۔اس کے علاوہ وزارت تجارت کے حکام نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویزبھی دی ہے۔یاد رہے کہ آخری تین سالہ تجارتی پالیسی ن لیگ حکومت میں 2015 میں متعارف کروائی گئی تھی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 'تاریخی مالی جدت' کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ... تفصیل