حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کیبور سے کم شرح پر سکوک کا حصول، حکومت پر مارکیٹ کے اعتماد کا ثبوت ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ‘تاریخی مالی جدت’ کو سراہا جس کے تحت حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کے ذریعے سکوک کے اجرا سے 200 ارب روپے اکٹھے کیے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کاہ کہ اس اقدام سے حکومت کو 18 ارب روپے کی بچت ہوئی جو عوام کی فلاح پر خرچ ہوسکیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے ‘کیبور’ سے بھی کم شرح پر طویل المدتی قرض پاور اینرجی سکوک (پی ای ایس 2) میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے حاصل کرلیا ہے۔200 ارب کے سکوک کو 6 ماہ کے دوران کبور سے 0.10 فیصد کم میں، طے کردہ ہدف سے 70فیصد سے زائد، 339 ارب روپے تک جاری کیا گیا تھا،یہ پہلا موقع ہے جب حکومت کیبور سے کم شرح پر طویل المدتی قرض حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔پیش رفت پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسسے حکومت کی پالیسیوں پر مارکیٹ کے مضبوط اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی اس ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے پہلی بار کیبور سے بھی کم شرح پر بھاری رقم اکٹھا کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔پی ایچ ایل جو ایک سرکاری ادارہ ہے، نے 10 سالہ حکومتی ضمانت میں دیے گئے قرض کو سرمایہ کاروں کے لیے نیم سالانہ منافع کی ادائیگی کے ساتھ صرف 199.96 ارب روپے کی منظوری دی تھی۔اسے بجلی کے شعبے کو درپیش لیکوئڈٹی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا،اس طرح فنڈز اکٹھا کرکے حکومت نے قرض کی لاگت میں سے کیبور پلیس 0.8 فیصد کے کیبور پلس کے اخری اجرا کے مقابلے میں 0.88 فیصد تک بچایا تھا۔خیال رہے کہ کیبور ایک اوسط شرح ہے جس پر بینک دیگر بینکوں کو قرضہ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے صارفین سے سود حاصل کرسکیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے متنبہ  کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے متاثرہ کاروبار کے لئے مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر کاروبار کو تنخواہ کی ادائیگی میں مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے، اب ایسے کاروباری ادارے یا کمپنیاں جو اپنے ... تفصیل