برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ڈینگی طبی سے زیادہ سماجی مسئلہ ہے ،حل کیلئے سماج کے تمام طبقے جدوجہد کریں،پروفیسر آغا شبیرعلی

dengue

لاہور(ویب ڈیسک) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر آغا شبیر علی نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار طبی سے زیادہ ایک سماجی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے سماج کے تمام طبقوں کو صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کی اپنے حصے کی کوشش کے ساتھ ساتھ شہریوں میں صفائی کے پیغام اور شعور کو عام کرنے کیلئے سنجیدگی سے جدوجہد کرنا ہو گی۔

بالخصوص انسداد ڈینگی پر مامور عملے اور طب سے وابستہ افراد کو آگے بڑھ کراس وبا کی بیخ کنی میں اپنا بنیادی اور پیشہ ورانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں انسداد ڈینگی کیلئے کیے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو سمیت ادارے کے مختلف شعبوں کے سینئرڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر آغا شبیر علی نے سینئر ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ انسداد ڈینگی کیلئے حکومت پنجاب کے طے کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران سنیئر ڈاکٹرز ادارے میں ڈینگی کے علاج کی ادویات کی وافر مقدارکی موجودگی اور اور طبی آلات کی درستگی کے معاملات اپ ڈیٹ کریں۔ہسپتال کی انتظامیہ مون سون کی آمد سے قبل عمارت کی چھتوں پر بارشی پانی کیلئے نصب پرنالوں اور زیر زمین سیوریج کے پائپوں کی مکمل صفائی کرائیں۔ پرنسپل نے ہدایت کی کہ ادارے میں ڈینگی کے حوالے سے سٹاف ٹریننگ اوروارڈز میں ان ڈور اینڈ آؤٹ ڈور سرویلنس بھر پور توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں ڈینگی لاروا کے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس صورتحال کے تدارک کیلئے ہسپتال کے احاطے میں واقع ان تمام جگہوں مثلاً پارکنگ، لواحقین کیلئے مخصوص انتظار گاہوں،لیٹرینز، کھلے پلاٹس اور نشیبی گزرگاہوں جہاں پانی کھڑا ہونے کا امکان ہو پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈکس کو ڈینگی تربیت فراہم کی جاچکی ہے تاہم اس تربیت کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے سیمنارزاور تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ ہسپتال میں قائم ڈینگی کاؤنٹرز پر تعینات طبی عملے کو اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی سے ادا کرنے کا پابندکیا جائے اور ڈینگی میں مبتلا مریضوں کے ہسپتال آنے کی صورت میں مشنری جذبے سے ان کی خدمت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کو شکست دینا ہماراقومی مشن ہے جسے ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل