پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے اسپورٹس کمپلیکس کو ایک مکمل اور جدید جم میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک)ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے اسپورٹس کمپلیکس کو ایک مکمل اور جدید جم میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے باعث صحافی برادری کا صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک مشکل کام ہے۔ایسے میں اپنی برادری کے لیئے پریس کلب کا اسپورٹس کمپلیکس بنانا ایک مثبت اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر سندھ کے نگراں وزیر کھیل۔امور نوجوان اور ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کے ہی سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔کمپلیکس کی نو تعمیر شدہ عمارت کی تعریف کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک صحت مند دماغ اور متحرک جسم ہی صحافت کے میدان کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ 24گھنٹے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مصروف رہنے والے صحافیوں کے لیئے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا اور ورزش کے لیئے وقت نکالنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔تاہم مصروفیت کے اس دور میں کراچی پریس کلب کا اپنی برادری کی صحت کے لیئے فکر مند ہونا اور اسپورٹس کمپل بنانا ایک احسن اقدام ہے۔اسپورٹس کمپلیکس کو جدید جم میں تبدیل کرنا وزارت کھیل کی ذمہ داری ہے۔ تاہم وزارت رہے یا نہ رہے کے پی سی اسپورٹس کمپلیکس کو ہر صورت جدید سہولت سے آراستہ کیا جائے گا صحافی برادری سے میرا اور میرے گھرانے کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ان کے مسائل میرے مسائل ہیں ۔قبل ازیں پریس کلب اسپورٹس کمیٹی کی دعوت پر صوبائی وزیر کھیل کلب پہنچے تو سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر جنید علی شاہ نے پریس کلب کے صدر احمد ملک اور سیکریڑی منصور احمد یوسفی کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس موقع پر کلب کے صدر اور سیکریڑی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ نگراں وزیر کھیل ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ مختصر وقت میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والے کام کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل