دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

علاج معالجہ کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے جس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نا قابل برداشت ہے،اقبال بنگش

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر اقبال بنگش نے پیر کے روز نگران وزیر صحت اور بہبود آبادی اکبر جان مروت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبہ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا،

اس موقع پر صوبائی سیکرٹیری ہیلتھ عابد مجید نے صوبائی وزرا ء کو صوبہ بھر میں شعبہ صحت کی خدمات اور پرفارمنس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت صوبہ کے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی خدمات ایمانداری سے انجام دے رہا ہے، صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے، اس موقع پر صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ علاج معالجہ کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے جس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نا قابل برداشت ہے، نگران حکومت اپنی حدود کے اندر رہتے ہوئے عوام کو صحت کے شعبہ میں بر وقت خدمات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کرے گی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بیماریوں کی جلد تشخیص مریضوں کو مستقل معذوری سے بچا سکتی ہے ، لوگوں کو چاہیے کہ وہ طبی ماہرین سے رجوع کریں ، سنی سنائی باتوں ، از خود ادویات کے استعمال ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) ملکی اور غیر ملکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا غیر صحت مندانہ طرز زندگی ، غیر متوازن غذا کا استعمال ، جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا سبب بن رہا ہے ، دن کا بہت زیادہ وقت بند کمروں میں گزارنا ، ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دھنیا ایسی چیز ہے جو کہ لگ بھگ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور اس خوشبودار بوٹی کو کھانوں یا چٹنی وغیرہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ویسے اس کے پتے کچے بھی کھائے جاسکتے ہیں جو کہ ... تفصیل