دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے،وزیر قانون

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر قانون سید علی ظفر نے کہاہے کہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ٗکسی قسم کی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہیے ہیں ٗ نیب کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کر سکتے ٗ ادارے قانون کے مطابق کام کریں تو ملک ترقی کریگا ٗکچھ پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہے ٗسکیورٹی کیلئے جو اقدامات کرنا پڑے کرینگے ٗیہ گارنٹی نہیں دے سکتاکہ پولنگ والے دن لوڈشیڈنگ نہ ہو ٗہمارے ہاں لائن لاسز کا ایشو ہے۔

جمعرات کو وزیر قانون سید علی ظفر نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کیساتھ بھرپور معاونت کرنی ہے ٗانتخابات کو شفاف بنانیوالے کے حوالے سے میٹنگ تھی۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات میں فاٹا کے انتخابات پر بھی بات ہوئی ٗغیر ملکی مبصرین و میڈیا کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی۔علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی تیاریاں جان کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ٗعام انتخابات میں ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی قسم کی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے ٗاداروں کو کوئی بھی کارروائی جو قانونی ہو کرنی چاہیے۔ نگران وزیر نے کہا کہ نیب کے قانونی عمل میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے ٗادارے قانون کے مطابق کام کریں تو ملک ترقی کریگا۔

علی ظفر نے کہاکہ نیب کا اپنا نظام ہے جس کے تحت وہ کارروائی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے درکار فنڈز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ٗکچھ پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہے ٗسکیورٹی کیلئے جو اقدامات کرنا پڑے کرینگے۔علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات پرامن،بروقت اور شفاف ہونے چاہئیں ۔۔انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں فاٹا کے انتخابات پر بات کی ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بیماریوں کی جلد تشخیص مریضوں کو مستقل معذوری سے بچا سکتی ہے ، لوگوں کو چاہیے کہ وہ طبی ماہرین سے رجوع کریں ، سنی سنائی باتوں ، از خود ادویات کے استعمال ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) ملکی اور غیر ملکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا غیر صحت مندانہ طرز زندگی ، غیر متوازن غذا کا استعمال ، جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا سبب بن رہا ہے ، دن کا بہت زیادہ وقت بند کمروں میں گزارنا ، ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دھنیا ایسی چیز ہے جو کہ لگ بھگ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور اس خوشبودار بوٹی کو کھانوں یا چٹنی وغیرہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ویسے اس کے پتے کچے بھی کھائے جاسکتے ہیں جو کہ ... تفصیل