عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا نے ایک درجن سے زائدعارضی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا

کوہاٹ(ویب ڈیسک) ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا نے ایک درجن سے زائدعارضی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔ فارغ کرنے والوں میں پراجیکٹ کے چیف‘ ایڈمن‘ کوآرڈینیٹر سمیت کئی دیگر ملازمیں شامل ہیں۔

باخبرذرائع کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ میں واقع ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کے ماتحت کئی ایک پراجیکٹ کام کررہے ہیں جن میں ایک پراجیکٹ’ ہیلتھ سیکٹرریفارمز یونٹ ‘(HSRU )کے نام سے گزشتہ کئی سالوں سے کام کررہاتھا لیکن شاید اس پراجیکٹ کی مدت ختم ہوجانے پرگزشتہ روز ایک درجن سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا جن میں پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر عدنان تاج کے علاوہ ڈاکٹر شمس‘ایڈمن افسر‘ کوآرڈینیٹر‘ کمپیوٹرآپریٹرز‘ نائب قاصد اورڈرائیور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فارغ کئے گئے ملازمین گزشتہ آٹھ سالوں سے اس پراجیکٹ میں کام کررہے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کے زیرانتظام مختلف محکموں بشمول ُپی اینڈ ڈی‘ فنانس اور ہیلتھ میں کئی پراجیکٹس میں چارہزار سے زائد ملازمین سالہاسال سے کنٹریکٹ ؍عارضی بنیادوں پرملازمت کررہے ہیں لیکن صوبہ میں انضمام کے بعد ان پراجیکٹس کو جاری رکھنا شاید ممکن نہیں جس کے باعث فاٹا سیکرٹریٹ میں ایسے ہزاروں ملازمین کی نوکریاں اور ملازمتیں خطرے میں ہیں کیونکہ وزارت سیفران اسلام آباد نے ان پراجیکٹس کو مزیدفنڈز جاری کرنے سے معذرت کی ہے۔ذرائع کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ کے زیرانتظام مختلف ڈائریکٹوریٹس کے دفاتر اور قبائلی اضلاع میں اکسٹھ ہزار سے زائد ملازمین ہیں جن میں متعدد پراجیکٹس کے تقریباًچارہزار عارضی؍کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ مستقل ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل