سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

پولیس کا جعلی کوکنگ آئل اور گٹکا ماوا بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپے، 3گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا نامور برانڈ کے جعلی و مضر صحت کوکنگ آئل بنانے و پیکنگ کر کے شہر بھر میں سپلائی کرنے والی اور گٹکا و ماوا بنانے والی دو فیکٹریوں پر کامیاب چھاپے مار کر بہت بڑی مقدار میں جعلی کوکنگ آئل، گٹکا و ماوا، مشینری اور دیگر خام مال برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ دونوں فیکٹریوں کے مالکان فرار ہو گئے دونوں فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ملیر شیراز نذیر کے خصوصی ٹاسک پر سب ڈویژن پولیس آفیسر علی حسن شیخ کی نگرانی میں ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن گھنوار علی مہر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 31-Bمیں ایک بڑے پلاٹ پر بنی ہوئی جعلی کوکنگ آئل کی خفیہ فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کر فیکٹری میں موجود دو ملزمان لیموں خان خمیسو اور علی ولد میر محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ فیکٹری مالک ظاہر شاہ فرار ہو گیا۔ پولیس نے فیکٹری سے 15ڈرم خام آئل ، تیار آئل کی پیکنگ کرنے والی مشین، مختلف مٹیریل برآمد کر لیا۔

جعلی کوکنگ آئل فیکٹری نامور برانڈ کی جعلی پیکنگ کر کے مضر صحت کوکنگ آئل شہر بھر میں سپلائی کر رہی تھی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 632/2018جرم دفعہ 269/270/34درج کر کے تفتیش اور فیکٹری مالک ظاہر شاہ کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی۔ جبکہ دوسری کاروائی میں شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 30/Dمیں مضر صحت گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم شاہد حسین کو گرفتار کر کے فیکٹری سے 18مضر صحت گٹکا سے بھرے ہوئے بورے ، ایک سوزوکی ہائی روف، کیپٹن نامی ماوا کے 7200پڑیاں ، 4مشینیں اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 631/2018جرم دفعہ 269/270/34درج کر لیا۔ کاروائی کے دوران فیکٹری مالک گلزار اور اکرم عرف اکی فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ضابطے کی کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری سیل کر دی ۔پولیس فرار ہونے والے فیکٹری مالک سمیت دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سبز چائے کے بے شمار فائدوں سے زیادہ تر لوگ واقف ہوتے ہیں تاہم اس کے کثیر استعمال سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔سبز چائے کا استعمال کولیسٹرول کوکنٹرول اور شریانوں میں خون کی روانگی کو بہتر بنا کر دل صحت مند رکھتا ہے۔اس ... تفصیل

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکہ میں پورڈوا یونیورسٹی کے ماہرین نے پالیمر کی ایک ایسی قسم کو ایندھنی ہائیڈروکاربنز میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے دنیا کا 25 فیصد پلاسٹک ایندھن میں بدلا جاسکتا ہے کیونکہ فی الحال پولی پروپائیلین کو ہی ڈیزل کی ایک ... تفصیل

ہنگری (نیوز ڈیسک)ہنگری کے شہر Gyor کے ایک چائنیز ریسٹورنٹ میں انسان دوست روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے جو نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہکوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور بات چیت کرتا ہے بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور ویٹراپنے فرائض بخوبی انجام دیتا ... تفصیل