عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

جانیے کہ کھانے پینے کی اشیا کیایکسپائری ڈیٹ کیسے پتا چلتی ہے ؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مختلف غذاؤں کے استعمال کی آخری تاریخ درحقیقت دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں۔یہ بات امریکا کی نیشنل ریسورس ڈیفنس کونسل نے اپنی سفارشات میں کہی ہے۔درحقیقت استعمال کی آخری تاریخ سے بہت کم ہی عندیہ ملتا ہے کہ کوئی چیز کس وقت کھانے کے قابل نہیں رہتی۔ اکثر غذاؤں کو کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے اس کا تعین چند معمولی باتوں سے کیا جاسکتا ہے، جو درج ذیل ہیں۔ڈبل روٹی اگر آپ ڈبل روٹی کے کسی حصے میں پھپھوندی دیکھیں تو وہ کھانے کے لیے محفوظ نہیں ہوتی چاہے باقی پوری ڈبل روٹی صاف ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈبل روٹی مسام دار ہوتی ہے اور پھپھوندی آسانی سے پھیل جاتی ہے یا اس کے ذرات صاف جگہوں پر بھی موجود ہوتے ہیں۔ اگر ڈبل روٹی سخت اور خشک ہوجائے مگر پھپھوندی نہ لگی ہو تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انڈے اگر انڈہ خراب ہو تو وہ میٹھے اور ٹھنڈے پانی میں تیرنے لگتا ہے، اگر ٹھیک ہو تو ڈوب جاتا ہے، ہوسکتا ہے آپ کو یہ احمقانہ بات لگے مگر یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق اس کے سائنسی شواہد موجود ہیں۔تازہ پھل اگر تازہ پھلوں کی ساخت بدل جائے یعنی نرم یا دانے دار ہوجائیں تو اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ انہیں اب نہیں کھانا چاہیے۔ گریٹر شکاگو فوڈ کے مطابق پھلوں کی دیگر انتباہی علامات میں بُو آنا، ان کی جلد میں جھریاں پڑ جانا یا رنگ بدل جانا قابل ذکر ہیںکچا گوشت کچا گوشت اگر رنگ بدل لے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کھانے کے قابل نہیں رہا، یو ایس ڈی اے کے مطابق اگر گوشت سے بو آنے لگے، لجلجا ہوجائے یا لیس دار ہوجائے تو اسے استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔تازہ سبزیاں اکثر سبز سبزیاں جب خراب ہوتی ہیں تو ان کا رنگ مدھم ہونے لگتا ہے یا وہ زرد ہونے لگتی ہیں، ایسا دیگر تازہ سبزیوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔دودھ دودھ کی ساخت میں تبدیلی اس کے خراب ہونے کی نشانی ہوتی ہے، اگر وہ گلٹی دار ہوجائے تو وہ لگ بھگ ناقابل استعمال ہوتا ہے جبکہ تیز ترش بو بھی دودھ کے خراب ہونے کی ایک اور علامت ہے۔پنیرنرم پنیر بہت جلد خراب ہوتا ہے، اگر اس پر پھپھوندی کو دیکھیں تو وہ پھینک دیں، اگر سخت پنیر پر پھپھوندی کو دیکھیں تو وہ عام طور پر قابل استعمال ہوتا ہے بس متاثرہ حصے کو کاٹ کر پھینک دیں۔ پنیر کے خراب ہونے کی ایک اور نشانی ترش بو یا ذائقہ ہوتا ہے۔زیتون کا تیل زیتون کے تیل سے اگر زیتون کی خوشبو آنا بند ہوجائے اور وہ کسی موٹر آئل یا گلیو جیسی بو دینے لگے تو وہ ناقابل استعمال ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل