تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

وقت سے پہلے موت سے بچنا چاہتے ہیں تو درمیانی عمر کے افراد والی یہ غلطی کبھی نہ کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں۔مگر گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ غذاؤں کا استعمال عادت بنا کر گردوں کے تکلیف دہ امراض سے بچنا ممکن ہے؟پانی دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال گردوں کے امراض کے نتیجے میں موت کے خطرے کو ٹال سکتا ہے۔ برطانیہ کے ڈربی رائل ہسپتال کی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو فلٹر کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور جمع ہونے والا فضلہ گردوں کے فیل ہونے کا باعث بن جاتا ہے۔ ایسے افراد کی زندگی بچنے کا انحصار گردوں کی پیوند کاری پر ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی کی کمی کو دور کرنا گردوں کے امراض سے تحفظ دینے کا آسان طریقہ ہے خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔بند گوبھی بند گوبھی کا استعمال سلاد میں اکثر ہوتا ہے اور یہ سبزی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتی ہے، جس سے گردوں کے افعال میں تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔پیاز پیاز کھانے کی عادت گردوں کے افعال ٹھیک رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، اس میں موجود فلیونوئڈز اور دیگر اجزا خون کی شریانوں میں چربی کے اجتماع کی روک تھام کرتے ہیں جس سے امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔لہسن پیاز کی طرح لہسن بھی گردوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، طبی ماہرین نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن کے مطابق لہسن کا عرق گردوں کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔گوبھی گوبھی بھی گردوں کے لیے فائدہ مند سبزی ہے جو کہ وٹامن سی، فولیٹ اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود کمپاؤنڈ جگر کے لیے انتہائی ضروری اور جسم میں زہریلے مواد کی روک تھام کرتے ہیں۔سیب سیب وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور پھل ہونے کے ساتھ ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات رکھتا ہے جو کہ نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے، امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، ذیابیطس گردوں کے فیلیئر کا خطرہ بڑھانے والی وجوہات میں سے ایک ہے تو سیب کھانا گردوں کے مسائل سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔مچھلی ایک طبی تحقیق کے مطابق سبزیوں اور مچھلی کھانے والوں میں گردوں کی پتھری کا امکان ایسے افراد کے مقابلے میں 30 سے 50 فیصد کم ہوتا ہے جو روزانہ سو گرام گوشت کھاتے ہیں لیموں کا عرق لیموں کا عرق وٹامن سی اور سٹرک ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ گردوں کے مسائل کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ لیموں پانی کو صبح یا کھانے سے پہلے پینا گردوں کے امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔اسٹرابیری اسٹرابیری اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور پھل ہے جبکہ ورم کش اور کینسر سے بچانے کے لیے بھی مفید ہے اور اسی وجہ سے دل اور گردوں کی صحت کے لیے بھی اچھا انتخاب ہے۔ تاہم گردوں کے امراض کے شکار افراد کو یہ پھل ڈاکٹر کے مشورے سے کھانا چاہئے۔چیری چیری دل اور گردوں کے لیے فائدہ مند پھل ہے، اسے روزانہ کھانا جسم میں ورم کو کم کرتا ہے خصوصاً گردوں میں۔تربوز تربوز میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکو پین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کی روک تھام کرکے گردوں کو مسائل سے بچاتے ہیں، تاہم اس پھل کی بہت زیادہ مقدار کو کھانا فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ گردوں کے امراض کے شکار افراد یہ پھل ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)رائیڈرز اور ڈرائیورز کا مسلسل رابطہ قائم کرنے والی عالمی اسمارٹ فون ایپ اوبر نے پاکستان میں موجود اپنے رائیڈرز کے لیے اوبر ایپ کا جدید اور آسان ویژن اوبر لائٹ متعارف کروا دیا۔پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں اوبر لائٹ ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل