نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

رات کو بستر پر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور نیند نہیں آتی ؟ تو ایک بار اس چائے کو آزما کر دیکھیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اگر نہیں تو جان لیں کہ واقعی کیلے کی چائے ہوتی ہے اور آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے خاص طورپر سونے سے قبل اسے پینا بے خوابی کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ بظاہر انوکھی نظر آنے والی کیلے اور دارچینی سے بننے والی یہ چائے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ نیند آنے اور گہری نیند کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ کیلے میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام کو بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح میگنیشم مسلز کو سکون فراہم کرتا ہے جبکہ وٹامن بی سکس آپ کے جسم کو ایسے کیمیکلز بنانے میں مدد دیتا ہے جو نیند کے نظام کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اسی طرح دار چینی بھی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ بلڈ شوگر لیول میں اضافہ نیند کو دور بھگاتا ہے۔اجزاء ایک کیلا، چھلا ہوا چوتھائی چائے کا چمچ دار چینی پانی ترکیب دو کب پانی کو ایک برتن میں ڈالیں اور ابالنے کے لیے رکھ دیں۔اب اس میں کیلے کو ڈال دیں اور دس منٹ تک پانی کو ابلنے دیں اور پھر چولہا بند کردیں۔اس کے بعد چوتھائی چائے کا چمچ دار چینی پانی میں شامل کردیں۔اس کے بعد کپ کے اوپر چھلنی رکھ کر پانی انڈیل دیں، مگر خیال رکھیں کہ پانی کو آہستگی سے کپ میں منتقل کریں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل