برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

وزن کم کرنے کیلئے5 غذائوں کا بھرپور استعمال کریں ورنہ ۔۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بڑھتے ہوئے وزن کو سے پریشان ہیں تو آئیے آ پ کو ایسی غذاوں سے متعلق بتاتے ہیں جن کے کھانے سے نہ صرف آپ کو بھرپور توانائی ملے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کا وزن بھی کم ہو گا۔ اور زیادہ کھائے بغیر اپنے جسم کی توانائی کو برقرار رکھتے ہوئے وزن کو کم کر سکتے ہیں۔کیلا: کیلے کو درمیان میں سے دو حصوں میں کاٹ کر اس کے اندر مونگ پھلی کے تیل سے بنا مکھن لگائیں، اس طرح اس کے مسلسل استعمال سے آپ کے جسم کو فائبر اور پروٹین مہیا ہو گا اور ایسے افراد جو ورزش کرتے ہیں یا باقاعدگی سے جم جاتے ہیں تو ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ ورزش کے بات اس ٹوٹکے کا استعمال ضرور کریں۔ اطالوی پاپکارن: اطالوی پاپکارن کا استعمال آپ کو فائبر سے کی بھرپور مقدار فراہم کرتا ہے، اس میں کیلوریز کی مقدار بھی کم پائی جاتی ہے، اور یہ وزن کم کرنے کےلئے مفید ترین غذا ہے۔ آپ اس کو گھر پر آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ میوہ جات: خشک میوہ جات میں پروٹین،فائبر اور فیٹ زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، ان غذائی اجزاء کی موجودگی جسم میں توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے،پھلوں کا شیک: جب آپ کو بھوک لگی ہو تو مختلف پھلوں کا شیک ایک بہترین غذا ہے، شیک بھوک میں آپ کے میدے کو بھرتا ہے، اس میں پروٹین کی موجودگی آپ کو اگلے کھانے تک توانائی فراہم کرتی رہتی ہے۔ابلے انڈے: بڑھتے ہوئے پیٹ کو روکنےکے لیے انڈے مفید ثابت ہوتے ہیں، انڈے کھانے سے پیٹ بھرا بھرا محسو س ہوتا ہے جو مزید کھانے سے آپ کو روکتا ہے، انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں ان کے علاوہ ان میں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں، انڈوں کو ابال کر فریج میں رکھاجا سکتا جو کسی بھی وقت بھوک لگنے پر کھائے جا سکتے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل