محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

گوگل کروم اور فائر فاکس کو ناقابل یقین جھٹکا ، مائیکر وسافٹ میدان میں آگیا ، صارفین کیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے گوگل کروم کر طرز پر نیا براوزر لانے کا اعلان کر دیا جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ فیصلہ ”ایج براوز ر“ کی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ایج ایچ ٹی ایم ایل رینڈرنگ انجن استعمال کررہی ہے اور 2015 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ ونڈوز 10 میں متعارف ہونے کے بعد سے اسے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔تاہم نئے براوزر کو اناہیم کا کوڈ نام دیا گیا ہے جبکہ اس کے لیے کرومیم نامی رینڈرنگ انجن استعمال کیا جائے گا جو کہ گوگل اپنے کروم براوزر کے لیے استعمال کررہا ہے۔کرومیم کے استعمال کا مقصد اس کی کارکردگی کو متاثر نہ ہونے دینا ہے جس کا سامنا ایج کی شکل میں صارفین کو ہوتا ہے۔واضح رہے کہ فائرفوکس اور گوگل کروم کے آنے کے بعد مائیکرو سافٹ کے براو زر کو زوال کا سامنا کرنا پڑاجس کے بعد مائیکرو سافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرکے ایج مارکیٹ میں لے آیا مگر اب مائیکروسافٹ نے گوگل کو اسی کے میدان میں شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کرومیم جو کہ گوگل کا اوپن سورس براوزر پراجیکٹ ہے کو نئے براوزر کی بنیاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اس نئے براو زر کا نام کیا ہوگا۔

مزید خبر یں

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آیندہ چند سالوں میں بڑھتی ہوئی آبادی ، اربنائزیشن اور اقتصادی ترقی تین بڑی وجوہات ہونگی جو نمایاں طور پر پانی کی دستیابی اور سیکورٹی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے خیال میں یہ ایک بنیادی طور پر انتظامی مسلہ ا ... تفصیل

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی محققین نے ایک تحقیق سے اخذ کیا کہ وہ افراد جو 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرم اور دن بھر میں 700 ملی لیٹر تک چائے پیتے ہیں ان میں نیم گرم یا ٹھنڈی چائے پینے والوں کے مقابلے میں 90 فیصد ... تفصیل