نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سگریٹ پینے والے ہوشیار، حکومت نے حتمی اعلان کردیا ، خبر ضرور پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سگریٹ پینے والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ اب پاکستان میں تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس لگے گا۔وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی نے ایک سیمینار کے دوران
خطاب میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد کرے گی۔سمینار سے خطاب میں عامر کیانی نے کہا کہ ہم تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جارہے ہیں۔ عامر کیانی نے مزید کہا کہ حکومت ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی ہے جبکہ ہر سال بجٹ میں سگریٹس پر ٹیکس بھی عائد کیا جاتا ہے جس کا مقصد اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔فلپائن میں بھی تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد ہے۔ 2017 میں عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ فلپائن میں عائد گناہ ٹیکس تمباکو مصنوعات کیخلاف اقدامات کے حوالے سے مؤثر ترین اقدامات میں سے ایک ہے جس سے نہ صرف حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوا بلکہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی تعداد بھی کم ہوئی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل