برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

شادی کے بعد خواتین موٹی کیوں ہوتی ہیں ؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی اگر اس چیز پر قابو پا لیں تو آپ شادی سے پہلے کی طرح اسمارٹ رہیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی کے بعد لوگوں کے جسمانی وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی مختلف وجوہات سامنے آتی رہتی ہیں اور اب سائنسدانوں نے خواتین کے حوالے سے ایک اور وجہ دریافت کرلی ہے۔جی ہاں ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ آخر شادی کے بعد خواتین کا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے۔فن لینڈ کی Jyvaskyla یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ازدوجی حیثیت میں تبدیلی جسمانی سرگرمیوں پر اثرانداز ہوتی ہے، خصوصاً خواتین جسمانی طور پر کم متحرک ہوجاتی ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کی ایک وضاحتی وجہ بتانا تو مشکل ہے کہ شادی اور جسمانی سرگرمیوں میں تبدیلی میں کیا واضح تعلق ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ مردوں اور خواتین کی جسمانی سرگرمیوں کو رشتے مختلف انداز سے اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران 34 سے 49 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے ازدواجی تعلقات، سماجی حیثیت اور جسمانی سرگرمیوں میں تبدیلی کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ سماجی طور پر اعلیٰ حیثیت رکھنے والے مردوں اور خواتین میں شادی کے 4 سال کے عرصے میں ایروبک اسٹیپس کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ایروبک اسٹیپس سے مراد ایسی جسمانی سرگرمیوں ہیں جو کم از کم 10 منٹ تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے، جیسے فی منٹ 60 یا اس سے زائد قدم چلنا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی اکثریت شادی کے بعد جسمانی طور پر کم متحرک ہوجاتی ہیں جس کا نتیجہ طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں اضافے کی صورت میں نکلتا ہے۔اس کے مقابلے میں مرد شادی کے بعد جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں تاہم بیوی سے علیحدگی ان کی جسمانی سرگرمیوں کی سطح کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔آسان الفاظ میں خواتین شادی کے بعد ورزش کرنا زیادہ پسند نہیں کرتیں جبکہ مرد علیحدگی کی صورت میں ورزش سے دور ہوجاتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل