ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

جسمانی طور پر فٹ رہنا اچھی صحت اور لمبی عمر کی ضمانت ہوتا ہےلیکن ۔۔۔۔ آپ کتنے صحتمند دل کے مالک ہیں؟ جاننے کیلئے یہ انتہائی آسان طریقہ آزمائیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کیا آپ بلاروکے 4 منزلوں تک سیڑھیں چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ صحت مند اور مختلف امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کوریونا ہاسپٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں 13 ہزار کے قریب ایسے افراد میں اس خیال جائزہ لیا گیا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ شریانوں کے امراض کا شکار ہیں یا ہوسکتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو 4 منزلوں تک سیڑھیوں چڑھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 3 گنا جبکہ کینسر سے 2 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔محققین کا دعویٰ تھا کہ نتائج سے ورزش کے فوائد کے مزید شواہد ملتے ہیں اور جسمانی طور پر فٹ رہنا اچھی صحت اور لمبی عمر کی ضمانت ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو ٹریڈ مل پر چلنے یا بھاگنے کا کہا گیا جس کی رفتار کو بتدریج بڑھایا گیا جب تک وہ تھک نہیں گئے۔بعد ازاں رضاکاروں کی جسمانی توانائی کو جانچا گیا اور مختلف نمبر دیئے گئے۔محققین کے مطابق سست روی سے چلنے والے یا کھڑے ہونے والوں کو 3 سے کم نمبر ملیں، تیز چہل قدمی کرنے والوں کو 3 سے 6 جبکہ سخت جسمانی سرگرمیوں کو پسند کرنے والے جیسے جاگنگ 6 سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔محققین نے بتایا گیا کہ جس کے نمبر جتنے کم ہوں گے، اس کے امراض قلب یا کینسر سے موت کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا، مگر جسمانی سرگرمیوں کو بڑھا کر اسے کافی ھد تک کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ بغیر روکے بہت تیزی سے تین سے چار منزلیں چڑھ سکتے ہیں تو آپ جسمانی طور پر اچھی صحت کے حامل ہیں، اگر ایسا نہیں تو یہ عندیہ یہ ہے کہ ورزش کریں اور اپنا معائنہ کراتے رہیں۔اس تحقیق کے نتائج 2018 یورو ایکو امیجنگ کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی محققین نے ایک تحقیق سے اخذ کیا کہ وہ افراد جو 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرم اور دن بھر میں 700 ملی لیٹر تک چائے پیتے ہیں ان میں نیم گرم یا ٹھنڈی چائے پینے والوں کے مقابلے میں 90 فیصد ... تفصیل

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) دنیائے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا۔ اس سروس کے لیے خصوصی گیم کنسول یا تیز رفتار کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ عام لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں طبی تحقیق میں کہاگیاہے کہ کولڈ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے اور جلد موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی سے ... تفصیل