لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

انگلیوں کی مدد سے انسان کی وفاداری اور بے وفائی جاننے کا طریقہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)برطانوی ماہرین نے انگلیوں کی مدد سے رشتہ نبھانے والی خواتین کی وفاداری اور بے وفائی جیسی خصوصیات کا طریقہ بیان کردیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماہرین نے دلچسپ تحقیق کی جس میں 300 کے قریب خواتین کے نمونوں کو حاصل کر کے رپورٹ تیار کی گئی۔ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ جن لڑکیوں کے بائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی اونگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے وہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرسکتی ہیں جبکہ جن خواتین کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ وفادار ہوتی ہیں۔ماہرین نے وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’جن خواتین کی شہادت کی انگلی لمبی ہو اُن میں جنسی ہارمونز پیدا ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بے وفائی کی طرف راغب ہوتی ہیں‘۔ ماہرین کے مطابق ایسی لڑکیاں دیگر خواتین سے مختلف ہوتی ہیں۔پروفیسر ایلونیڈ پیرس کا کہنا تھا کہ ’خواتین کی شہادت کی انگلی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ایسٹروجن ہارمونز کا پیدا ہونا ہے‘۔محقق کے مطابق جن خواتین میں ٹیسٹا اسٹرون ہارمون کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے اُن کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے زیادہ لمبی ہوجاتی ہے، ایسی خواتین میں نسوانیت زیادہ نہیں ہوتی اور وہ اسی وجہ سے بے وفائی کی طرف راغب نہیں ہوتیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین کی درمیانی انگلی لمبی ہوتی ہے وہ عام طور پر فیمنزم کی طرف راغب ہوجاتی ہیں اور رومانوی تعلقات پر یقین نہیں رکھتیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ جن مردوں کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ بڑھی ہوتی ہے اُن کی کھیلوں میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے وہ اپنے خاوند یا دوست سے خوش نہیں رہتیں بلکہ انہیں ہر وقت اپنے ساتھی سے کوئی نا کوئی شکایت رہتی ہے کیونکہ ایسی لڑکیاں کسی پر اعتبار نہیں کرتیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل