ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

کروڑوں افراد روزانہ جس کام سے بے چین رہتے ہیں اس کاحل ہر گھر میں موجود اس چیز میں چھپا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں ایسے بالغ افراد موجود ہیں، جنہیں پر سکون نیند نہ آنے کی شکایت رہتی ہے۔نیند آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے ہمارا طرز زندگی بھی ایک ہے۔انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث جہاں رات دیر گئے تک بالغ افراد موبائل اور کمپیوٹرز آلات میں مصروف رہتے ہیں، وہیں نوجوان اور کم عمر افراد میں بھی انٹرنیٹ سرفنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔پڑھائی، نوکری، طرز زندگی اور انٹرنیٹ سرفنگ کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو نیند کی کمی، نیند نہ آنے یا پھر پر سکون نیند آنے کی شکایت رہتی ہے۔اگرچہ پر سکون نیند میں مدد دینے کے لیے کئی طرح کی قدرتی غذائیں دنیا میں موجود ہیں، تاہم چند ایسی عام قدرتی چیزیں بھی ہیں، جو ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور ان کے استعمال سے نیند بھی اچھی آتی ہے۔پانی پانی کا شمار قدرت کی سب سے انمول اور بہترین چیز میں ہوتا ہے، پانی نہ صرف کئی طرح کے جسمانی مسائل کو کم کرتا ہے، بلکہ اسے بہتر صحت کے لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال جہاں دن بھر کی تھکاوٹ کو کم کرتا ہے، وہیں وہ جسمانی اعضاء کو بھی نئی زندگی بخشتا ہے۔سردیوں میں زیادہ تر افراد کم پانی پیتے ہیں، جس وجہ سے انہیں نیند نہ آنے سمیت کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے والے افراد پر سکون نیند کرتے ہیں۔دودھ سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں بھی ٹرپٹوفان موجود ہوتا ہے، جس کی اہمیت اوپر درج کی جاچکی ہے۔دودھ میں شامل قدرتی ٹرپٹو فان نامی اجزاء نہ صرف انسانی نشو نما اور صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں، بلکہ یہ دماغ اور جسم کو پر سکون رکھ کر پر سکون نیند میں بھی مدد دیتے ہیں۔بابونہ اور سبز چائےسبز چائے کو دماغ کی صحت اور تھکاوٹ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اسے نیند سے ایک گھنٹہ قبل پیا جائے تو پر سکون نیند آتی ہے۔اسی طرح بابونہ پودے کی چائے بھی پر سکون میں مدد گار ہوتی ہے، یہ ایک خاص قسم کی پھول نما جڑی بوٹی ہے، جس کے پتے سفید اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔چیری کا جوس ماہرین کے مطابق اگرچہ کئی دیگر قدرتی پھل اور ان سے تیار جوسز جہاں فرحت بخش احساس دیتے ہیں، وہیں وہ تھکاوٹ بھی دور کرتے ہیں، تاہم چیری کا جوس دیگر کے مقابلے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ایک امریکی طبی تحقیق کے مطابق چیری کے جوس کا ایک گلاس پینا نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھاتا ہے، اس جوس کے استعمال سے بے خوابی کی شکایت میں کمی آسکتی ہے۔ملک شیک / ہلدی، زعفران اور خشک میوہ جات ملک شیک اگرچہ پر سکون نیند اور نشو و نما کے لیے صرف دودھ بھی مدد دیتا ہے، تاہم اگر دودھ میں ہلدی، زعفران، بادام، اخروٹ اور دیگر خشک میوہ جات ملا کر استعمال کیے جائیں تو انسان کو پر سکون اور گہری نیند آتی ہے۔ ان مشروب کے علاوہ دیگر کئی قدرتی غذائیں اور پھل بھی بہتر اور پر سکون نیند میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل

Pakwan