لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

خواتین اور مردوں کی انگلیاں مختلف کیوں؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ عام طور پر مردوں کی شہادت کی انگلی ان کی تیسری انگلی سے چھوٹی جبکہ خواتین میں شہادت کی انگلی تیسری انگلی (رنگ فنگر) سے بڑی ہوتی ہے؟اگر نہیں تو جان لیں کہ ایسا واقعی ہوتا ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے؟تو اس کا جواب ہمارے ہارمونز میں چھپا ہے۔جی ہاں واقعی کسی بچے کی پیدائش سے قبل ایسٹروجن اور ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمونز جینز کو کنٹرول کرتے ہیں جو انگلی کی لمبائی کا تعین کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مردوں میں شہادت کی انگلی چھوٹی جبکہ خواتین میں اس سے الٹ ہوتی ہے۔بنیادی طور پر انگلیوں کی لمبائی مختلف شخصی عادات سے جڑی ہوتی ہے جیسے جارحیت، موسیقی کی صلاحیت اور جنسی تبدیلی سے تعلق رکھتی ہے۔اسی طرح یہ مختلف طبی مسائل جیسے آٹزم، ڈپریشن، ہارٹ اٹیک اور کینسر کا عندیہ بھی ہوسکتی ہیں۔طبی ماہرین نے یہ راز 2011 میں دریافت کیا تھا کہ ہارمونز خواتین اور مردوں میں انگلیوں کی لمبائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر لڑکوں میں ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمنز کی کمی ہو تو ان کی شہادت کی انگلی لمبی ہوتی ہے جبکہ ایسٹروجن کی کمی کی صورت میں رنگ فنگر کی لمبائی بڑھتی ہے۔لڑکیوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور ہارمونز میں کمی بیشی ان کی انگلیوں کی لمبائی کا تعین کرتی ہے۔یہ بھی جانیں : انگلیاں ہر وقت ٹھنڈی کیوں رہتی ہیں؟اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہارمونز انسانی شخصیت پر اپنے اثرات پیدائش سے قبل ہی مرتب کرنے لگتے ہیں اور حمل کے تیسرے مہینے سے وہ اپنا کام کرنے لگتے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل