برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ماہرین نے پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے انتہائی آسان غذائی نسخہ ڈھونڈ لیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) جسم کی اضافی چربی ناصرف نقصان دہ ہے بلکہ خواتین اور مرد اس کو کم کرنے کے لیے کئی جتن بھی کرتے نظر آتے ہیں، موٹاپے کی بیماری مرد و خواتین میں یکساں طور پر پائی جاتی ہے، اس کے لیے بھوکا رہنا اور ورزش کرنا بھی آج کل عام ہے جبکہ اپنی روز مرہ زندگی میں تھوڑی سی تبدیلی لا کر اس خطرناک بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق، اناج میں ایک ایسی کیلوری پائی جاتی ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں نمایا ں کردار ادا کر سکتی ہے، تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان غذاوں کی کم مقدار کھانے سے بھی پیٹ کے بھرے ہونے کا احساس ہو تا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے، ان میں جو ، چاول اور کیونا شامل ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ صحت مند فیٹ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جو آپ کی کمرکے سائز میں مثبت اضافے کا سبب بنتی ہے۔امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق مونو ان سیچوریٹڈ چربی سے سیچوریٹڈ چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ ماٹاپے کا باعث بنتی ہے، یہ چربی ناریل ، زیتون اور مونگ پھلی کے تیل میں پائی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق موٹاپے سے بچنے کے لیے ہمیں سیچورٹڈ چربی کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے جو مکھن، دہی، دودھ، پولٹری اور کچھ جانوروں کے گوشت میں پائی جاتی ہے۔ماضی کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ صحت مندانہ فیٹ سے موٹاپے کا علاج ورزش اور دوسرے طریقوں سے بہتر ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل