کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ذہنی طورپر دوسروں سے مضبوط ہونا چاہتے ہیں ؟ تو یہ عادتیں اپنا لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذہنی طور پر مضبوط ہونا اتنا بھی آسان نہیں جتنا آپ تصور کرتے ہیں بلکہ اس کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔روزانہ کی مشق کرکے ہی آپ خود کو ذہنی طور پر مضبوط اور اپنے اندر حقیقت پسندانہ امید کو پیدا کرسکتے ہیں۔ذہنی طور پر مضبوط افراد ایسے کام نہیں کرتے جس سے انہیں وقت ضائع کرنے کا احساس ہو یا دیگر افراد کے سامنے اپنی طاقت کو سرنگوں کردیں۔تو ایسی ہی چند عادات کے بارے میں جانے جو ذہنی طور پر مضبوط شخصیت کے حامل افراد اپنا لیتے ہیں۔جذبات اور منطق کے درمیان توازنذہنی طور پر مضبوط افراد اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ان کے جذبات ان کی سوچ پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ مگر بہترین فیصلے کرنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتے ہین کہ منطق اور جذبات کے درمیان ایک توازن برقرار رہے۔تعمیری رویے کو اپناناجواز پیش کرنا یا بہانے بازی سے لے کر دیگر افراد سے شکایات تو ہر فرد کی ہوتی ہیں مگر ذہنی طور پر مضبوط لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنا وقت غیر تعمیری سرگرمیوں میں ضائع کرنا کسی صورت پسند نہیں کرتے۔تبدیلی کو اپنانے کی صلاحیت پر اعتمادذہنی طور پر مضبوط افراد جانتے ہیں کہ حالات میں تبدیلی اطمینان بخش نہیں ہوتی مگر وہ اپنی توجہ اور توانائی اس کی مزاحمت کرنے کی بجائے اپنانے پر صرف کرتے ہیں۔خوف کا سامنا کرنااگرچہ ذہنی طور پر مضبوط افراد کو ڈر پر فتح حاصل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں دوسروں پر کچھ ثابت نہیں کرنا ہوتا، مگر وہ اس خوف کا سامنا کرنے سے گھبراتے نہیں جو ان کی راہ میں آتا ہے۔غلطیوں سے سبق سیکھناایسے افراد اپنی غلطیوں کو چھپاتے یا اس پر جواز نہیں تراشتے، بلکہ وہ اس سے سیکھتے ہیں تاکہ آئندہ ایسا نہ ہوسکے۔دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوناذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے ارگرد موجود لوگوں سے مسابقت کی بجائے تعاون پر یقین رکھتے ہیں ۔ وہ دیگر افراد کی کامیابیوں پر حسد یا کوئی منفی جذبہ محسوس نہیں کرتے بلکہ وہ پورے دل سے اسے سراہتے ہیں۔اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہایسے لوگ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے حوالے سے فکر مند نہیں ہوتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہرممکن حد تک خود میں بہتری لاتے رہے۔زندگی کی مشکلات کو مواقع سمجھنا اکثر زندگی کی مشکلات کچھ افراد کو تلخ اور مایوس بنادیتی ہیں مگر ذہنی طور پر مضبوط فرد ایسے حالات کو درحقیقت آگے بڑھنے کے مواقع تصور کرتے ہیں جو ان کی شخصیت میں مزید نکھار لاسکتے ہیں۔ہر حال میں خوش رہنے والےذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے حال میں مگن رہتے ہیں چاہے انہیں کامیابی ملے یا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔تحمل مزاجیایسے افراد اپنے مقاصد کو کسی مختصر ریس کی بجائے میراتھون کی نظر سے دیکھتے ہیں اور وہ اس کے لیے کچھ عرصہ تکلیف بھی اٹھانے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں تاکہ طویل المعیاد بنیادوں پر کامیابی مل سکے۔ناکامیوں سے واپس ابھرناذہنی طور پر مضبوط لوگ ناکامی کو سفر کا اختتام نہیں سمجھتے بلکہ وہ اپنی ناکام کوششوں کو علم حاصل کرنے کے مواقعے کے طور پر لیتے ہیں جس سے مستقبل میں ان کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔حقیقت پسندانہ سوچ ایسے افراد تاریکی میں بھی روشنی کی کرن دیکھ لیتے ہیں اور روشن پہلوؤں کے بارے میں سوچتے ہیں، مگر وہ اپنی پرامیدی کو زندگی کے حقائق سے ہٹنے کی اجازت نہیں دیتے۔اپنے فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیںذہنی طور پر مضبوط افراد بلاضرورت خود ترسی یا خود کو برا بھلا نہیں کہتے بلکہ اپنے اقدامات کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔شکرگزاری کا اظہار ہر وقت مزید کی طلب کرنے کی بجائے ایسے افراد اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ ہے اور اس کے لیے وہ اوپر والے کے شکر گزار ہیںمسائل حل کرنے کی کوشش ذہنی طور پر مضبوط افراد مسائل کی لہر میں ڈوبنے کی بجائے اس کا حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔کمزوریوں کو بہتر بنانا بیشتر افراد اپنی خامیوں و کمزوریوں کو چھپانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں مگر ذہنی طور پر مضبوط شخصیت اپنی توانائی انہیں چھپانے پر ضائع کرنے کی بجائے ان کو دور کرنے پر صرف کرتی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل

Pakwan