لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

پاکستان میں مہنگے موبائل فونزکے مقابلےمیں نئی کمپنی آگئی

چین کی ایک نئی کمپنی مہنگے موبائل فونزکو ٹکر دینے کیلئے میدان میں آگئی۔ پاکستان میں بھی بزنس کرنے کا اعلان کرنے والی رئیل می کا ہدف یہاں کی نوجوان نسل ہے۔رواں سال ’’رئیل می‘‘ کے نام سے لانچ ہونے والی یہ کمپنی چینی اسمارٹ فونز برانڈ اوپو کی ایک شاخ ہے جو دیگرچائنیز کمپنیوں شاؤمی اور ہوواوے کا مقابلہ کرے گی۔ایشیائی ممالک میں انتہائی مناسب قمیت پرجدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق پاکستان میں ان کا ہدف 60 فیصد نوجوان نسل ہوگی اور اس کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کے لیے 30 ہزار سے کم مالیت کے بہترین اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کرائے جائیں۔بھارت میں صرف 4 ماہ قبل کاروبار کا آغاز کرنے والی یہ کمپنی صرف 4 ماہ کی مدت میں 10 لاکھ سے زائد یونٹس فروخت کرکے چوتھی بڑی آن لائن برانڈ کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔اسی طرح سے انڈونیشیا میں بھی صرف 21 منٹ کے دوران 40 ہزار یونٹس سے زائد کی فروخت کے ساتھ رئیل می منفرد ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔پاکستان میں ایپل اور سام سنگ کے بعد چائنیز کمپنیوں کے تیار کردہ موبائل فونز کی بڑی مانگ ہے، ایسے میں یہ کمپنی اگر ہوواوے اورشاؤمی سے سستے موبائل فونز انہی خصوصیات کے ساتھ فراہم کرے گی تو یقیننا دیگر کمپنیوں کے کاروبار پر نمایاں اثر پڑے گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل