برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

اسقاط حمل کی نئی ادویات کے ذریعے اووری کینسر سے تحفظ ممکن

اسکاٹ لینڈ (نیوز ڈیسک)اسقاط حمل کی ادویات اور اووری کینسر کے درمیان روابط دہائیوں قبل سامنے آئے تھے تاہم نئی تحقیق کے مطابق کھائی جانے والی اسقاط حمل کی نئی ادویات اس سے مزید تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں نے نئی ادویات کے اثرات کو نوجوان خواتین میں اووری کینسر کی شرح کے لحاظ سے جانچا، جس کے مطابق نئی ادویاتمیں ایسٹروجن اور پرانے پروجیسٹوجنز کا مادہ پرانی ادویات کے مقابلے میں کم پایا جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کو معلوم ہوا کہ نئی ادویات کے ذریعے نہ صرف اووری کینسر کے خدشات کم ہوتے ہیں بلکہ طویل عرصے تک استعمال سے حفاظتی فوائد بھی کہیں زیادہ سامنے آتے ہیں۔ خواتین کو خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کے 5 طریقے اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف آبرڈن میں تحقیق کی سربراہی کرنے والی ریسرچ فیلو لیزا آئیورسن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے موجودہ ہارمونل کونٹراسیپٹوز میں سابقہ ادویات سے اووری کینسر کے خدشات کو کم پایا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ان ادویات کو جتنے زیادہ عرصے تک استعمال کیا جاتا ہے اتنے ہی اس کے خدشات کم ہوتے ہیں‘۔ تحقیق کاروں کے انکشافات تحقیق کے لیے لیزا آئیورسن اور ان کے ساتھیوں نے ڈنمارک کے 15 سے 49 سالہ 19 لاکھ خواتین کی تفصیلات کو جانچا۔ خواتین کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں پہلی وہ جنہوں نے کبھی ادویات استعمال نہیں کیں، دوسری جنہوں نے حال ہی میں استعمال کیں ہو تاہم گزشتہ 12 ماہ کے دوران اس کے استعمال کو ترک کیا ہو، تیسری وہ جنہوں نے 12 ماہ سے قبل عرصے میں اس کا استعمال کیا ہو۔’پاکستان میں سالانہ 22 لاکھ اسقاطِ حمل ہوتے ہیں‘ تحقیق کاروں کو معلوم ہوا کہ جن خواتین نے کبھی ادویات کا استعمال نہیں کیا ان میں اووری کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ جن خواتین نے ادویات لی ہیں ان میں اووری کینسر کی شرح کم ہے۔ انہوں نے معلومات کے حساب سے اندازہ لگایا کہ ہارمونل کونٹراسیپٹوز نے تقریباً 21 فیصد خواتین میں اووری کینسر کے خدشات کو کم کیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل