ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

گرتے بالوں کو روکنے کیلئے انتہائی مفید اور آسان طریقے جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گرتے ہوئے بال مردو خواتین کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں جو اپنے بالوں کو بچانے کے لئے ہر وقت فکر مند رہتے ہیں لیکن گرتے بالوں کی نگہداشت کے لئے ایسے ٹوٹکے موجود ہیں جن سے آپ کے بالوں کی حفاظت ہوسکتی ہے۔متوازن غذا کا استعمال آپ جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کا براہ راست اثر آپ کے بالوں پر ہوتا ہے اس لئے اگر آپ غذا متوازن انداز میں نہیں کھاتے تو بال گرنے اور پتلے ہونے کی شکایات بڑھتی رہیں گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں تمام ضروری اجزا شامل ہوں جو وٹامن سے بھی بھرپور ہوں۔ذہنی تناؤ کے مضر اثرات آج کے دور میں کوئی بھی شخص ذہنی تناؤ سے آزاد نہیں لیکن یہ ذہنی تناؤ بالوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے جس کے باعث بال گرتے اور کمزور ہوتے ہیں اس لئے انہیں روکنے کیلئے تناؤ کو کم کرنا ضروری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کو دوستوں کی محفل،ورزش اور دیگر طریقوں سے کم کیا جائے ،کوئی بھی صحت مند مشغلہ اپنائیں،دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ وقت گزاریں،اچھی کتاب کا مطالعہ کریں اور پرسکون موسیقی کو بھی اپنی زندگی میں اہم جگہ دیں کیونکہ ذہنی تناؤ کم ہونے سے بالوں کو بہت فائدہ ہوگا۔بالوں کی خاص نگہداشت بالوں کی حفاظت ایک اہم معاملہ ہے جس کے لئے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال ضرور کریں لیکن ایک برانڈ کو بار بار تبدیل نہ کریں۔بالوں میں مناسب تیل لگاتے رہیں اس طرح بالوں کی حفاظت سے ان کے گرنے کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔بالوں کو ڈھانپیںوہ خواتین و حضرات جو دھوپ اور گردو غبار میں باہر نکلتے ہیں ا ن کے لئے ضروری ہے کہ اپنے بالوں کو مناسب انداز میں ڈھانپیں ،دھول مٹی اور آلودگی کی چکنائی بھی بالوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اس لئے بالوں کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھنا ان کی صحت بہتر بناتا ہے۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی محققین نے ایک تحقیق سے اخذ کیا کہ وہ افراد جو 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرم اور دن بھر میں 700 ملی لیٹر تک چائے پیتے ہیں ان میں نیم گرم یا ٹھنڈی چائے پینے والوں کے مقابلے میں 90 فیصد ... تفصیل

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) دنیائے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا۔ اس سروس کے لیے خصوصی گیم کنسول یا تیز رفتار کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ عام لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں طبی تحقیق میں کہاگیاہے کہ کولڈ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے اور جلد موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی سے ... تفصیل