وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

صرف 1 ماہ تک چائے نہ پینے سے کیا ہوگا؟ اثرات جان کر آپ کیلئےیقین کرنا مشکل ہوجائیگا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سافٹ ڈرنکس، کافی یاچائے وغیرہ جیسے مشروبات کا استعمال چھوڑنا ممکن ہے ؟ یا آپ ان کی جگہ پانی کو دے سکتے ہیں؟مگر جب پوچھا جائے کہ آخری بار آپ نے چائے، کافی کا استعمال کب کیا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ایک گھنٹہ بھی نہ گزرا ہو۔مگر ایک ماہ تک ان مشروبات کی جگہ پانی کو دینے کے فوائد آپ کودنگ کردیں گے جس کاتجربہ کرس بیلے نامی شخص نے کیا۔کیلوریز کا کم استعمال چینی کے ساتھ چائے کا ایک کپ جسم میں 30 کیلوریز کا اضافہ کرتا ہے، کافی کے کپ کے نتیجے میں ڈھائی سو کیلوریز جبکہ سافٹ ڈرنکس کی 500 ملی لیٹر کی بوتل 210 کیلوریز جسم کا حصہ بنتے ہیں، اس کے مقابلے میں کیلوریز تو ہوتی ہی نہیںاور جسم کو زیادہ نمی بھی فراہم کرتا ہے۔کھانے کی کم اشتہا پانی آپ کی اشتہا پر قابو پالیتا ہے، کیونکہ اس کا استعمال آپ کے اندر بھوک کی بجائے پیاس کی خواہش زیادہ بڑھاتا ہے۔بہتر دماغی کارکردگی انسانی دماغ کا 75 سے 85 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، جسم میں اس کی مناسب مقدار کی موجودگی کے نتیجے میں دماغ زیادہ ہنسی خوشی کام کرتا ہے، اس کے نتیجے میںآپ کو چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے اور جسمانی تونائی کی سطح کو برقرار رکھنے میںمدد ملتی ہے۔یہ سستا مشروب ہےپانی کا استعمال صرف جسم کے لیے صحت مند نہیں یہ آپ کے بٹوے کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔جب آپ نہار منہ پانی پیتے ہیں تو یہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق 500 ملی لیٹر پانی مردوں اور خواتین میں میٹابولزم کی رفتار 30 فیصد تک بڑھاتا ہے۔سیاہ حلقے دور کرے میٹھے مشروبات سے پانی پر منتقل ہو تو آپ کی شخصیت پر بھی جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ پانی جلد میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور پانی کی کمی سے ہونے والے سردرد سے نجات دلاتا ہے۔قبض دور بھگائے پانی غذا میں موجود فائبر کو جسم میں جلد جذب ہونے میں مدد دیتا ہے جس کے نتیجے میں قبض کا خطرہ نہیں ہوتا، تاہم اس سیال کا زیادہ استعمال بار بار ٹوائلٹ جانے پر ضرور مجبور کرسکتا ہے تاہم وہ بھی کوئی خاص نقصان دہ بات نہیں۔دل کی مدد کرے اگر آپ کے اندر پانی کی کمی ہو تو خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جس کے باعث دل کو کام کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں پانچ گلاس سے زیادہ پانی پینا ہارٹ اٹیک کا خطرہ 41 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل