برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پیاز کاٹتے ہوئے آنسو کیوں نکلتے ہیں ؟ اس سے بچنے کا آسان حل ماہرین نے بتادیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لیموں کا عرق بڑھانا، کیلوں کا زیادہ عرصے تک تازہ رکھنا اور بہت کچھ کیا آپ کو ایسی ٹرکس معلوم ہیں؟درحقیقت چند عام چیزوں کو اپنا کر آپ اپنی زندگی کو آسان اور کچن میں گزارے جانے والے وقت کو کم کرسکتے ہیں۔لیموں کو مائیکرو ویو کریں لیموں کو تیس سیکنڈ تک مائیکروویو کریں، گرم ہونے پر اس پھل کے اندر موجود فیٹی ایسڈ پگھلتا ہے جس سے اس میں عرق یا جوس بھی بڑھ جاتا ہے، کم از کم برطانیہ میں بیکنگ کوئین میری بیری کا تو یہی دعویٰ ہے۔انڈےاگر انڈہ خراب ہو تو وہ میٹھے اور ٹھنڈے پانی میں تیرنے لگتا ہے، اگر ٹھیک ہو تو ڈوب جاتا ہے، ہوسکتا ہے آپ کو یہ احمقانہ بات لگے مگر یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق اس کے سائنسی شواہد موجود ہیں۔پیاز کو فریز کردیںکیا آپ کو خواہش ہے کہ پیاز کاٹنے پر آنکھوں کو جلن اور آنسوؤں کا سامنا نہ کرنا پڑے؟ تو پھر اسے کاٹنے سے پندرہ منٹ تک کے لیے فریزر میں چھوڑ دیں۔ سلفو آکسائیڈ سے بھرپور اس سبزی کو جب کاٹا جاتا ہے تو سلفر گیس آنکھوں کو اشک بہانے پر مجبور کرتی ہے، مگر جب وہ ٹھنڈی ہو تو اس گیس کا اخراج تاخیر سے ہوتا ہے جس سے آپ کو روئے بغیر پیاز کاٹنے کا موقع مل جاتا ہے۔مکھن نرم کریںایک گلاس پانی مائیکروویو میں گرم کریں، اس کے بعد پانی پھینک دیں اور مکھن کی ڈبیا کو گلاس سے کور کردیں، اس میں موجود حرارت اور دھواں مکھن کو گرم کریں گے اور وہ نرم ہوجائے گا۔کیلوں کو زیادہ عرصے تک خراب ہونے سے بچائیںکیلوں کے اوپری حصے میں جو گچھے کا موٹا سا مرکزی حصہ ہوتا ہے اسے پلاسٹک سے کور کردیں، جس سے ہوا اس میں داخل نہیں ہوپاتی اور کیلا زیادہ جلدی پکتا نہیں، درحقیقت کیلوں کے بہت زیادہ جلد پکنے کی وجہ یہ ہے کہ اس پھل میں سے ایتھائلین نامی گیس خارج ہوتی ہے۔یہ ایک قدرتی گیس ہے جو پھل کو پکنے میں مدد دیتی ہے تو اگر آپ اس کے اخراج کو روک دیں تو کیلوں کی زندگی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔لہسن کو سیکنڈوں میں چھلیںلہسن کو کسی دھاتی برتن میں رکھیں اور اسے کسی اور دھاتی برتن سے ڈھانپ کر دونوں کو زور زور سے بیس سیکنڈز تک جھٹکے دیں، اس کے نتیجے میں لہسن کی اوپری تہہ باہر نکل جائے گی اور باقی کام سیکنڈوں میں مکمل ہوجائے گا

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل