پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

روزانہ ایک برگر کھانا آپ کو کونسی جان لیوا بیماری میں مبتلا کرسکتاہے ؟جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)روزانہ ایک برگر کھانے کی عادت درمیانی عمر میں ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتی ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کلیولینڈ کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت کو روزانہ کھانا معمول بنانا خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے والے کیمیکل جسم میں 10 گنا تک بڑھا دیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس گوشت کو کھانے سے trimethylamine N-oxide نامی مرکب اسے ہضم کرنے کے دوران بنتا ہے اور اس کی زیادہ مقدار فالج، ہارٹ اٹیک اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا کہ محض ایک ماہ تک روزانہ سرخ گوشت کھانا ہی اس خطرے کو تین گنا تک بڑھا دیتا ہے۔کچھ کیسز میں تو یہ خطرہ دس گنا تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس سے معلوم ہوا کہ مختلف مرکبات گردوں کے افعال کو بدل دیتے ہیں اور ہمارا طرز زندگی دل کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ غذائی عادات کس حد تک امراض قلب کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران 113 افراد کے خون اور پیشاب کے نمونوں کو جمع کرکے ان کا تجزیہ کیا گیا۔ان رضاکاروں کو 3 مختلف غذائی پلان دیئے گئے، یعنی سرخ گوشت، سفید گوشت اور سبزیاں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ گوشت کھانے والے افراد میں اس مرکب کی سطح میں ایک ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل