خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

وہ سنت نبوی جو ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر کو ہمیشہ آپ سے دور رکھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طبی ماہرین رات کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینے کا مشورہ دیتے ہیں مگر بیشتر افراد اس پر عمل نہیں کرپاتے۔اب اس کی وجہ کچھ بھی ہو مگر یہ سب کو معلوم ہے کہ نیند کی کمی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اور اس کا حل دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونے یا قیلولے میں چھپا ہے۔یہاں قیلولے کے ایسے فوائد بتائے جارہے ہیں جن کی سائنس نے تصدیق کی ہے، اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ سنت نبوی بھی ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیلولے کا مثالی وقت 10 سے 45 منٹ تک ہوتا ہے، بہت زیادہ دیر تک سونا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ذہن تیز کرے دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونا یا قیلولہ کرنا آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دوپہر کا وقت ایسا ہوتا ہے جب لوگوں کے لیے اپنے دفتری کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے جبکہ تخلیقی سوچ بھی زوال کا شکار ہورہی ہوتی ہے۔ تو اس کا علاج دوپہر کو کچھ دیر کی نیند میں چھپا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 20 منٹ کا قیلولہ لوگوں کی مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔یاداشت بہتر کرے دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونا یاداشت کو پانچ گنا بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر کو 45 منٹ تک کی نیند یا قیلولہ معلومات کا ذخیرہ ذہن میں برقرار رکھنے اور اسے دوبارہ یاد کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کے دوران دماغی سرگرمیاں نئی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے اہمیت رکھتی ہیں اور صرف 45 منٹ کا قیلولہ یاداشت کو پانچ گنا تک بہتر بناتا ہے۔دماغ جوان رکھے امریکن ہیلتھ ان ایجنگ فاؤنڈیشن کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ عادت دماغ کی عمر بڑھنے سے بچاتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر میں ایک گھنٹے تک سونا دماغ کے لیے فائدہ مند ہے تاہم یہ دورانیہ اس سے زیادہ یا کم نہیں ہونا چاہئے ورنہ فائدہ نہیں ہوتا۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر میں ایک گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں وہ یاداشت، ریاضی کے مختلف سوالات اور دیگر چیزوں کو زیادہ بہتر طریقے سے کرپاتے ہیں۔دل کی صحت کے لیے فائدہ مند دوپہر کو کچھ دیر کی نیند امراض قلب سے موت کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ امریکا لہ ہاورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 23 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ چھ سال تک لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ دوپہر میں آدھے گھنٹے کی نیند لیتے ہیں، ان میں امراض قلب یا ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 37 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ قیلولے کے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور فشار خون وہ مرض ہے جو امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ نمایاں حد تک بڑا دیتا ہے۔ذہنی تناوے بچائے جرنل آف کلینیکل اینڈرینولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر کو سونے کے عادی نہیں ان میں تناو ¿ کا باعث بننے والے ہارمون کی سطح زیادہ ہوتی ہے اور انہیں نفسیاتی مسائل کا تجربہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ نیند پوری نہ ہونے سے طاری ہونے والی غنودگی بلڈپریشر کے ساتھ ساتھ ذہنی تناوکا باعث بننے والے ہارمون کی سطح بھی بڑھاتا ہے، جس سے تناؤ طاری ہونے لگتا ہے۔موٹاپے سے بچائے کیا آپ کو معلوم ہے کہ دوپہر کو جنک فوڈ سے منہ موڑنا کس وقت بہت مشکل ہوتا ہے؟ درحقیقت اس وقت جسمانی گھڑی کا میکنزم سست روی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور خود کو متحرک کرنے کے لیے کسی چیز کا سہارا لیتے ہیں، تاہم اگر آپ کچھ منٹ کی نیند لے لیں تو صحت کے لیے نقصان دہ غذاو ¿ں کی خواہش دبانے میں مدد ملتی ہے، اس کا نتیجہ جسماین وزن کو کنٹرول میں رکھنے کی صورت میں نکلتا ہے۔مزاج خوشگوار بنائے ایک پرانی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ طالبعلم جو دوپہر کو کچھ وقت کے لیے سوتے ہیں ان کے اندر جسمانی توانائی بڑھتی ہے اور مزاج بھی خوشگوار ہوتا ہے، جبکہ دماغی الجھن کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔جسمانی دفاعی نطام مضبوط کرے قیلولے کا ایک اور فائدہ جسم کی جراثیموں کے خلاف مزاحمت کو بڑھانا بھی ہے، نیند کی کمی سے جسمانی مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے جبکہ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند اس نظام کے افعال کو بحال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ قیلولے سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوا۔جسمانی کارکردگی بڑھائے جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ قیلولے سے جسمانی توانائی بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے، اب وہ ورزش ہو یا دفتری امور، یہ عادت جسمانی و دماغی کارکردگی بڑھانے میں مدد دیتی ہے، کچھ منٹ کی اس نیند کے دوران مسلز اور ٹشوز کو مرمت کا موقع ملتا ہے جو جسمانی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تخلیقی صلاحیت بہتر کرے قیلولہ کے بعد لوگوں کا ذہن تازہ دم اور غنودگی کی کیفیت محسوس نہیں ہوتی، جس کے نتیجے میں ذہن کی تخلیقی صلاحیت کو فائدہ پہنچتا ہے، اس کی مثال کچھ اس طرح ہے جب کمپیوٹر پر بہت زیادہ اوورلوڈ ہو یعنی بہت زیادہ فائلز اوپن ہو تو اسے ری بوٹ کیا جاتا ہے تاکہ اس کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے، ایسا ہی کچھ دوپہر کی نیند سے بھی ہوتا ہے جو ذہن کی صفائی کرکے اس کے لیے مسائل کا حل اور نئے آئیڈیاز کی تلاش آسان بنادیتا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)رائیڈرز اور ڈرائیورز کا مسلسل رابطہ قائم کرنے والی عالمی اسمارٹ فون ایپ اوبر نے پاکستان میں موجود اپنے رائیڈرز کے لیے اوبر ایپ کا جدید اور آسان ویژن اوبر لائٹ متعارف کروا دیا۔پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں اوبر لائٹ ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل