ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

منفی سوچ آپ کو بیمارکرسکتی ہے اور ۔۔۔۔ ماہرین کے بیان نے سب پر سکتہ طاری کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) منفی خیالات اور فکر مندی انسان کو کئی مسائل کا شکار کر دیتی ہے جس کو مثبت سوچ سے بدل کر کئی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناروے کی جامعہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں ادویہ کی ماہر پروفیسر ہانس کہتی ہیں کہ ہم اداسی، پریشانی اور فکرمندی جیسے مسائل کو بار بار ذہن میں لاتے ہیں لیکن اصل میں ہم خود پر تنقید کر کے منفی خیالات سے خود کو پریشان کر تے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسی طرح ہے کہ کسی کے ہاتھ میں تھوڑی دیر تک گلاس ہو تو ٹھیک لیکن مسلسل دو گھنٹے تک گلاس تھما دیا ہو تو یہ بہت بھاری اور تکلیف دہ ہو جاتا ہے، پریشان کن خیالات بھی ایسے ہی ہوتے ہیں جو طویل وقت کے لیے مسلسل ذہن میں رہ کر بھاری بھر ہو جاتے ہیں۔پریشان کن خیالات کو سب سے پہلے ٹائم اورقوت کا ضیاع سمجھا جاتا ہے، پریشان کن خیالات سے جان چھڑانا اتنا مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے لیکن اس سے قبل بعض باتوں کو سمجھنا ضروری ہو گا۔سب سے پہلے تو یہ سمجھیں کہ پریشانی اور پریشان خیالی ایک طرح سے وقت اور توانائی خرچ کرنے والی بات ہے۔ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور نہ ہی فکر سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ پروفیسر ہانس کے مطابق پریشان کن مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے ان واقعات پر غور کرنا چاہیے جو ہمارے آس پاس ہو رہے ہیں۔جیسا کہ آپ حال میں جینے لگتے ہیں اور موجودہ واقعات کے لحاظ سے زندگی بسر کرتے ہیں تو ہماری فکر مندی خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔تاہم منفی سوچ بار بار انسان کے ذہن میں آتی ہے لیکن ان سوچوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے، زندگی کے ہر لمحے کو بھرپور طریقے سے گزاریں۔انسانی ذہن میں ہر سیکنڈ میں کئی خیالات آتے ہیں ان میں اچھے،برے خیالات شامل ہوتے ہیں لیکن ہمیں ہمیشہ اپنی سوچ کو مثبت رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل

Pakwan