لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

یہ کام آپ کی عمر کے 10 سال کم کر دیگا اگر آپ جلد بوڑھا نہیں ہونا چاہتے تو صدا جوان رہنے کا یہ آسان ترین نسخہ آزمائیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہفتے میں 3 بار ورزش اور صحت بخش غذا دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ڈیوک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ درمیانی عمر میں جو لوگ ہفتہ بھر مین 100 منٹ ورزش کرتے ہیں جبکہ پھلوں، سبزیوں اور اجناس پر مشتمل غذا کھاتے ہیں، ان کی دماغی عمر حقیقی عمر سے 10 سال کم ہوسکتی ہے۔اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسے افراد ذہنی آزمائشی ٹیسٹ میں زیادہ بہتر اسکور حاصل کرتے ہیں۔اس تحقیق میں 160 افراد کا جائزہ لیا گیا جو دماغی تنزلی کا شکار نہیں تھے مگر انہیں فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی کی کوششوں میں مسائل کا سامنا تھا۔ان افراد کو صحت بخش غذا استعمال کرانے کے ساتھ ہفتے میں 3 بار چہل قدمی، سائیکل چلانے یا جاگنگ کرنے کا کہا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 6 ماہ کے بعد ان کی ذہنی عمر بہتر ہوگئی اور اس میں 10 سال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ ورزش اور صحت بخش غذا سوچنے کی صلاحیت بہتر کرکے دل کو بھی ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ دماغ کی جانب دوران خون بھی بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے۔کچھ عرصے قبل امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ پھلوں، ،سبزیوں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل غذا کا زیادہ جبکہ سرخ گوشت یا دودھ سے بنی مصنوعات کا کم استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کے سکڑنے کی رفتار کو کم کردیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صحت بخش غذا دماغی تنزلی کا باعث بننے والے الزائمر امراض کا خطرہ کم کرتی ہے اور دماغی عمر میں اضافہ نہیں ہوتا۔پھلوں، سبزیوں، مچھلی اور زیتون کے تیل کا غذا میں زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے دماغ کا حجم اس طرح کی خوراک نہ کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے اور ان کی دماغی عمر بھی پانچ سال کم ہوتی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل