ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

کیا واقعی آلو وزن کم کرنے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں؟

امریکا(نیوز ڈیسک) آلو کا شمار اس سبزی میں کیا جاتا ہے جسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ فرینچ فرائز بنانے ہوں، پکوڑے تلنے ہوں، آلو کا سموسہ ہو یا پھر آلو کی ترکاری، اس سبزی کو ہر انداز میں شوق سے کھایا اور کھلایا جاتا ہے۔ تاہم آلو کے بارے میں ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کو اپنا وزن کم کرنا ہے تو اسے سب سے پہلے آلو کھانا چھوڑنے پڑیں گے۔کئی افراد وزن کم کرنے کی جدوجہد میں اپنی غذا میں سے آلو کو بالکل باہر کردیتے ہیں۔ ایسا کرنا ان افراد کی ڈائٹ کے لیے تو صحیح ہے جو وزن کم کرنے کی جدوجہد میں کاربوہائڈریٹس سے دوری اختیار کرلیں۔ تاہم آلو کے حوالے سے ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ اس کے صحت پر بھی کئی منفی اثرات سامنے آسکتے ہیں، جیسے ہائی بلڈ شوگر یا ڈیابیطس کا خطرہ بڑھ جانا یا پھر ہائی پلڈ پریشر کا مسئلہ۔ کئی ڈاکٹرز ایسی صورتحال میں آلو کھانے سے منع ہی کرتے ہیں جو بہت حد تک صحیح بھی ہے۔ تاہم اس سبزی کے حوالے سے یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ یہ اتنا بھی خطرناک نہیں جتنا اس سے لوگوں کو ڈرایا جاتا رہا ہے۔ آپ کی غذا میں آلو کسی ولن کا کردار ادا نہیں کررہا، کئی تحقیقات میں ایسا ضرور بتایا گیا کہ زیادہ آلو کھانے کی وجہ سے موٹاپا بڑھتا ہے، تاہم جرنل آف امریکن یونیورسٹی کی سامنے آنے والی ایک تحقیق میں آلو کو اس حد تک صحت کے لیے مضر قرار نہیں دیا گیا۔ یونیورسٹی نے چند ایسے طلبہ پر تحقیق کی جو وزن کم کرنے کے لیے کم کیلوری کی ڈائٹ فالو کررہے تھے۔ ان طلبہ کے 2 گروپ بنائے گئے، جن میں سے ایک کی ڈائٹ میں سے آلو ہٹادیے گئے جبکہ دوسرے گروپ نے آلو کو اپنی ڈائٹ کا حصہ رکھا۔ محققین نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ وہ گروپ جس نے آلو کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بنا کر رکھا، اس کے وزن کم ہونے پر آلو کھانے کا کوئی منفی اثر سامنے نہیں آیا۔ تو کیا واقعی آلو وزن کم کرنے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں؟ دراصل اگر آپ ایک صحت مند ڈائٹ فالو کریں اور جنک فوڈ سے دوری اختیار کرلیں تو آپ کا وزن اتنی آسانی سے نہیں بڑھے گا۔ آلو تو وزن کم کرنے میں مدد بھی دیتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سبزی غذائیت سے بھرپور ہے جو ہمارے قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ اگر آلو کو صحیح انداز میں پکا کر لو کیلوری ڈائٹ کا حصہ بنایا جائے تو اس سے وزن نہیں بڑھے گا۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل

Pakwan