دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

ایک دن کی ورزش کے اثرات کتنے دن تک برقرار رہتے ہیں، جا نئے

یلاس(نیوز ـڈیسک)ورزش کے فائدے ہر کوئی جانتا ہے لیکن ورزش کے بارے میں ایک خبر یہ آئی ہے کہ صرف ایک دفعہ کی ورزش بھی اگلے چند روز تک جسم پر مثبت اثرت مرتب کرتی رہتی ہے۔نئی تحقیق کے مطابق ایک دن کی ورزش سے اگلے دو دن تک خون میں گلوکوز کی سطح برقرار رہتی ہے، جسم میں میٹابولزم (استحالے) کا عمل اچھا ہوتاہے اور دماغی سرکٹ سرگرم رہتا ہے۔ اگر ورزش کرنے والے ذیابیطس کے مریض ہیں تو ایک مرتبہ ورزش بھی ان پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔ڈیلاس میں واقع ٹیکساس ساؤتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے اعصابی ماہر ڈاکٹر کیون ولیمز اس کےلیے چوہوں پر تحقیق کی ہے اور ایک مرتبہ کی ورزش سے ان کے دماغ میں دو اقسام کے نیورونز کا جائزہ لیا ہے۔اگرچہ ماہرین اس سے قبل فاقے اور ڈائیٹنگ کے دماغ پر اثرات نوٹ کرتے رہے ہیں لیکن جسمانی ورزش کا نیورون پر اثر کا مطالعہ پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے چوہوں کو ایک ہی روز تین مرتبہ مسلسل 20 منٹ تک دوڑایا۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ اس سے بھوک بڑھانے والے نیورون کم ہوئے اور اس کا اثر دو روز تک برقرار رہا۔اسی طرح نوٹ کیا گیا کہ اگر زیادہ دیر ورزش کی جائے تو اس کے اثرات اتنے ہی روز تک جاری رہتے ہیں۔ دوسری جانب چوہوں کی بھوک میں کمی ہوئی اور ان کے خون میں شکر کی مقدار بھی کم دیکھی گئی ۔ یہ حیرت انگیز اثرات دو دن تک برقرار رہے جو ورزش کرنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پرانی معلومات کے مقابلے میں ورزش انسانی دماغ پر قدرے زیادہ مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ورزش کئی روز تک مفید ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے بہتر طبی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔اسی لیے سائنسداں ورزش کو صحت کے لیے عمدہ ترین عمل قرار دیتے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بیماریوں کی جلد تشخیص مریضوں کو مستقل معذوری سے بچا سکتی ہے ، لوگوں کو چاہیے کہ وہ طبی ماہرین سے رجوع کریں ، سنی سنائی باتوں ، از خود ادویات کے استعمال ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) ملکی اور غیر ملکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا غیر صحت مندانہ طرز زندگی ، غیر متوازن غذا کا استعمال ، جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا سبب بن رہا ہے ، دن کا بہت زیادہ وقت بند کمروں میں گزارنا ، ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دھنیا ایسی چیز ہے جو کہ لگ بھگ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور اس خوشبودار بوٹی کو کھانوں یا چٹنی وغیرہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ویسے اس کے پتے کچے بھی کھائے جاسکتے ہیں جو کہ ... تفصیل