کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

انڈے کاچھلکاکھانے کاایسافائدہ اگرآپ جان جائیں توچھلکاہرگزنہیں پھینکیں گے

صحت کے امور سے متعلق انگریزی ویب سائٹ “Healthline” کی رپورٹ کے مطابق انڈے کا چھلکا کیلشیم کاربونیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ کیلشیم بہت سی غذاؤں میں بنیادی مادے کی حیثیت رکھتا ہے جن میں خاص طور پر ڈیری مصنوعات اور عام طور پر بہت سی پتوں والی اور جڑ والی سبزیاں شامل ہیں۔ایک انڈے کا نصف چھلکا ایک بالغ شخص کے لیے ایک دن میں مطلوب کیلشیم کی مقدار فراہم کرتا ہے جو کہ 1000 ملی گرام ہے۔ انڈے کے چھلکے میں 40% کیلشیم موجود ہوتا ہے۔انڈے کا چھلکا کیلشیم کاربونیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کم مقدار میں پروٹین اور دیگر مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔کیلشیم کاربونیٹ قدرتی اجزاء میں کیلشیم کی سب سے زیادہ پھیلی ہوئی قسم ہے۔ یہ فوڈ سپلیمنٹس میں حراروں کے لحاظ سے سب سے ہلکی نوعیت کا کیلشیم ہوتا ہے۔ایک سائنسی تحقیق کے مطابق انسانی جسم کے خلیے ،،، خالص کیلشیم کاربونیٹ کے مقابلے میں انڈے کے چھلکے کے پاؤڈر کے ذریعے 64% زیادہ کیلشیم جذب کرتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ انڈے کے چھلکے میں پائے جانے والے مخصوص پروٹین ہیں۔کیلشیم اور پروٹین کے علاوہ انڈے کے چھلکے میں دیگر معدنیات کی قلیل مقدار پائی جاتی ہے۔ ان میں میگنشیم، سیلینیم، اسٹرونشیم اور فلورائڈ شامل ہیں۔ یہ تمام معدنیات کیلشیم کی طرح ہڈی کی صحت برقرار رکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔دنیا بھر میں کروڑوں افراد ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ اگر کسی شخص کے غذائی نظاممیں کیلشیم مفقود ہے تو ایسی صورت میں انڈے کا چھلکا اس کمی کو دور کرنے کے لیے ہر عمر کے انسان کے واسطے مناسب انتخاب ہے۔ایک سائنسی تحقیق کے مطابق ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار خواتین جن کی سن یاس کی عمر آ چکی ہوتی ہے ،،، وہ اگر انڈے کے چھلکے کے پاؤڈر کے ساتھ ساتھ وٹامنD3 اور میگنیشیم کا استعمال کریں تو بڑی حد تک ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ہالینڈ کی خواتین پر ہونے والی ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا کہ سن یاس کی عمر آنے کے بعد انڈے کے چھلکے کا پاؤڈر ہڈیوں میں معدنیات کی کثافت کو بہتر بناتا ہے جب کہ مصنوعی کیلشیم کاربونیٹ ایسی حالت میں قابل ذکر حد تک بہتری پیدا نہیں کرتا ہے۔انڈے کے چھلکے کی جھِلّی یہ جھِلّی انڈے کے چھلکے اور انڈے کی سفیدی کے درمیان پائی جاتی ہے۔ ابلا ہوا انڈا چھیلنے پر یہ بآسانی نظر آ جاتی ہے۔ تکنیکی طور پر یہ انڈے کے چھلکے کا حصہ نہیں ہے تاہم عموما یہ چھلکے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ لہذا چھلکے کا پاؤڈر تیار کرتے وقت اس کو علاحدہ کرنے کی ضرورت نہیں۔یہ جھِلّیبنیادی طور پر پروٹین سے بنی ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں اس میں شونڈرائٹن سلفیٹ، گلوکوزامائن اور دیگر غذائیات کی قلیل مقدار بھی پائی جاتی ہے۔مخاطر تناول قشر البيض انڈے کے چھلکے کا پاؤڈر بناتے ہوئے چند باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تا کہ یہ کسی ضرر کا باعث نہ بنے۔پہلی چیز : انڈے کے چھلکے میں موجود بڑے ٹکڑوں کو نگلنے کی کوشش نہ کریں ورنہ یہ حلق کو زخمی کر سکتا ہے۔دوسری چیز : انڈے کا چھلکا کسی جرثومے مثلا سالمونیلا وغیرہ سے آلودہ ہو سکتا ہے۔ لہذا زہر خوانی سے بچنے کے لیے چھلکے کو کھانے سے قبل انڈا ضرور ابال لیجیے۔ماہرین کے مطابق 2.5 گرام انڈے کا چھلکا ایک بالغ شخص کے جسم میں کیلشیم کے ایک دن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ البتہ بعض غذائی ماہرین کے نزدیک کیلشیم کی زیادہ مقدار حاصل کرنے سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان میں گردوں کی پتھری اور امراض قلب کا شکار ہونا شامل ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل