وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اب سردیوں میں رہیں نزلہ، زکام سےمحفوظ اب گولیاں نگلنے کے بجائے ان 4 نسخوں کو آزما کر دیکھیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)فضا میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہم میں سے بیشتر افراد موسمیاتی الرجی یا نزلہ زکام کا شکار ہوجاتے ہیں، تاہم ان سے محفوظ رہنے کے لیے ادویات کو نگلنے کی بجائے یہاں چار قدرتی طریقے بتائے جارہے ہیں جو علاج کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔1۔ سب کے عرق سے تیار کردہ سرکہ سانس کی نالیوں میں بلغم کی مقدار میں کمی کے لیے سیب کے عرق سے تیار کردہ سرکہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ مٹی، پولن اور دیگر الرجی پیدا کرنے والی چیزیں(جو دمہ اور فلو کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں) کو نتھنے کے اندر ہی محدود کردیتا ہے، اس سرکے کے ایک چمچ نیم گرم پانی کے ایک گلاس میں روزانہ دوبار استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔2۔ منقہ شہد منقہ کی فصلوں(جو زیادہ تر نیوزی لینڈ میں اگائی جاتی ہیں) پر اگنے والے پھولوں پر واقع شہد کی مکھیوں کے چھتے سے کشید کیے جانے والے اس شہد کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ جسمانی دفاعی نظام کو بڑھا کر الرجی کے خلاف موثر ویکسین کی طرح کام کرتا ہے۔منقہ شہد جو اکثر سپرمارکیٹس میں دستیاب ہوتا ہے، کے ایک چائے کے چمچ کا روزانہ نہار منہ استعمال جسم میں اینٹی باڈیز کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے آپ کے جسم کو الرجی اور انفیکشن وغیرہ سے قدرتی طور پر لڑنے میں مدد ملتی ہے۔3۔ نمکین پانی نمکین پانی آپ کے ناک کے اندرونی حصے کھول کر الرجی کا سبب بننے والی اشیاءکو دور کردیتا ہے یا ان کی شدت میں کمی لے آتا ہے، اب وہ دن گزر گئے جب آپ کو خالص نمک ڈھونڈ کر اس پانی کو تیار کرنا پڑتا تھا، اب آپ کسی بھی فارمیسی سے نمکین پانی سے بنے اسپرے اور سلوشنز وغیرہ خرید سکتے ہیں، اگرچہ یہ اینٹی الرجی ادویات کا متبادل تو نہیں مگر اس اسپرے کا سردیوں کے خشک مہینوں کے دوران مستقل استعمال ناک کے راستے کو صاف رکھتا ہے، جبکہ نکمین پانی سے غراروں سے خراش والے گلے کو بھی سکون ملتا ہے۔4۔ ہلدی اس مصالحے کو اپنے سالن اور سوپ میں شامل کرنے سے لذت اور رنگ ہی شاندار نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ناک کو کھلونے والی ایک دوا کی طرح بھی کام کرتا ہے، اس سے دکھتے گلے کو سکون ملتا ہے اور کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے، سونے سے قبل گرم دودھ کے گلاس میں ایک چائے کا چمچ ہلدی اور سیاہ مرچوں کا سفوف شامل کرکے استعمال کرنے سے چھینکوں اور نزلہ زکام سے ریلیف ملتا ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل