سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

بچوں کو تھپک کر کیوں سلایا جاتا ہے؟ جانئے اندر کی خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہمارے گھروں میں نو زائیدہ بچوں کو تھپک کر سُلانے کا رواج پرانا ہے مگر نئی تحقیق نے ثابت کر دیا کہ آخر بچوں کو سُلانے کے لئے تھپکی کی ضرورت کیوں پڑتی ہے۔برطانیہ کی آکسفورڈ اور لِورپول جان مورین یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق نے یہ بات واضح کر دی کہ نوزائدہ بچوں کو تھپکنے سے ان کی تکلیف کم ہو جاتی ہے جس سے وہ فوراً نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔حیاتیات کے جریدے ’کرنٹ بائیولوجی‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ننھے بچوں کو تھپکی دینے کا یہ عمل کسی سائڈ افیکٹ کے بغیر درد سے نجات کا ذریعہ بنتا ہے۔برطانوی ماہرین نے تھپکی دینے کے دوران جب بچوں کے دماغ کو جانچا تو پتہ چلا ان کے دماغ نے درد کو 40 فیصد کم محسوس کیا۔ماہرین کے مطابق اس تجربے کے دوران بچوں کو تھپکنے کی رفتار تین سینٹی میٹر فی سیکنڈ تھی جبکہ والدین قدرتی طور پر ہی بچوں کو اسی رفتار سے تھپکی دیتے ہیں۔تحقیق میں شامل پروفیسر سلیٹر کا کہنا تھا کہ اگر ہم اعصابی نظام کے بنیادی ڈھانچے کو اچھی طرح سمجھ لیں تو ہم بچوں کو بہتر آرام دینے کے حوالے سے والدین کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ہلکا سا تھپکنا بچوں کے دماغ کے فعل میں تبدیلی لا سکتا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بیماریوں کی جلد تشخیص مریضوں کو مستقل معذوری سے بچا سکتی ہے ، لوگوں کو چاہیے کہ وہ طبی ماہرین سے رجوع کریں ، سنی سنائی باتوں ، از خود ادویات کے استعمال ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) ملکی اور غیر ملکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا غیر صحت مندانہ طرز زندگی ، غیر متوازن غذا کا استعمال ، جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا سبب بن رہا ہے ، دن کا بہت زیادہ وقت بند کمروں میں گزارنا ، ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دھنیا ایسی چیز ہے جو کہ لگ بھگ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور اس خوشبودار بوٹی کو کھانوں یا چٹنی وغیرہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ویسے اس کے پتے کچے بھی کھائے جاسکتے ہیں جو کہ ... تفصیل