کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

غریبوں کے سیب میں چھپے راز، جان کرآپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گاجر انسانی جسم کیلئے مفید غذائی عناصر سے بھر پور قدرت کا ایک ونمول تحفہ ہے۔ اس کا جُوس روزانہ استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔گاجر کو غریبوں کا سیب کہا جاتا ہے، کیونکہ غذائی اعتبار سے یہ مہنگے ترین پھلوں کے بھی ہم پلہ ہے، جبکہ آئے دن گاجر اور اس کے رس کے طبی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گاجر کارس دیگر پھلوں کے رس کے ساتھ مل کر ان کا ذائقہ اور افادیت بڑھا دیتا ہے ۔گاجر کے جوس کے فوائد سے پہلے یہ جان لیجئے کہ اس میں کونسے اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ ایک کپ گاجر کے رس میں 94 گرام کیلوریز کی غذائیت ہوتی ہے، جس میں 2.24 گرام پروٹین، 0.35 گرام چکنائی، 21.90 گرام کاربوہائیڈریٹس، 1.90 گرام فائبر، 689 ملی گرام پوٹا شیم، 20 ملی گرام وٹامن سی، 0.217 ملی گرام تھایامین، 0.512 ملی گرام وٹامن بی، 2.2566 مائیکروگرام وٹامن اے، 36.6 مائیکروگرام وٹامن کے علاوہ دیگر اجزا پائے جاتے ہیں ۔گاجر کا رس کئی خوفناک امراض کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ معدے کا کینسر گاجر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جن کی سرطان روکنے کی صلاحیت سے سب واقف ہیں، ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گاجر کا رس معدے کے کینسر کو دور رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ اگر مسلسل گاجریں کھائی جائیں تو معدے کے سرطان کے امکانات 26 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔لیوکیمیا کا تدارک ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ گاجر کارس لیوکیمیا کے خلیات (سیلز) کو ختم کرنے میں موٴثر کردار ادا کرتا ہے۔ بسا اوقات گاجر کا رس لیو کیمیا کے خلیات کو از خود تباہ کردیتا ہے اور ان کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔ البتہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ گاجروں میں کیروٹینوئیڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو چھاتی کے کینسر کو دوبارہ حملہ کرنے سے روکتی ہے۔ اس کے علاوہ سائنس دان پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ خون میں کیروٹینوئیڈز کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی، بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا خطرہ اتنا ہی کم ہوجاتا ہے ۔ اس کیلئے ایک چھوٹا سا مطالعہ کیا گیا، جا میں خواتین کو تین ہفتوں تک روزانہ 8 اونس گاجر کا رس پلایا گیا۔ اس کے بعد جب ان خواتین کے خون کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے خون میں کیروٹینوئیڈز کی مقدار زیادہ تھی جب کہ آکسیڈیٹیو اسٹریس کی علامات کم تھیں، جو کینسر کی وجہ بن سکتی ہیں۔سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مفید گاجر کا رس وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ سانس کے ایک مرض کرونک اوبسٹرکٹیوپلمونری ڈیزیز (سی اوپی ڈی) کی شدت کم کرتا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل