خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سرخ لونگ کے زبردست فوائد

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سرخ لونگ زمانہ قدیم سے بہت سی بیماریوں کا علاج سمجھی جاتی ہے۔ حال ہی میں ڈنمارک کی آرتھس یونی ورسٹی نے اس پر تازہ تحقیق کی اور اس کے طبّی فوائد پر روشنی ڈالی ہے۔سُرخ لونگ خشک جڑی بوٹی کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے اور اس کی چائے بھی بنائی جا سکتی ہے۔ اس میں مندمل کرنے کی طاقت پائی جاتی ہے، جبکہ ٹنکچر اور کیپسول کی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ سرخ لونگ کو اپنی غذا میں شامل کرنے کی بہت ہی معقول وجوہ ہیں۔سرخ لونگ میں کیلشئم اور دوسری معدنیات (منرلز) پائی جاتی ہیں۔ ان کے علاوہ اس میں دوسرے صحت بخش اجزا بھی ہوتے ہیں، لہٰذا اگر آپ اپنی ہڈیاں مضبوط رکھنا چاہتے ہوں تو لونگ کھائیں۔ تازہ تحقیق کے مطابق لونگ سے ہڈیوں کا بھُر بھُر اپن (اوسٹیو پوروسز) ختم ہو جاتا ہے اور جوڑوں کی بیماریاں بھی دور ہوجاتی ہیں۔ ہارمونز کی سطح میں توازن تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرخ لونگ کھانے سے ایّام کا نظام بہتر ہو جاتا ہے، کیوں کہ اس میں آئسوفلیوونس (ISOFLAVONES) اجزا ہوتے ہیں جن سے آپ کا مزاج بھی خوش گوار رہتا ہے۔ اس سے چھاتی اور غدّئہ قدامیہ (پروسٹیٹ گلینڈ) کے سرطان کا خدشہ بھی نہیں رہتا۔ دل کو صحت مند رکھتی ہےسرخ لونگ میں فلیوونائڈز (FLAVONOIDS) بھی ہوتے ہیں، جن سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم رہتی ہے۔ چناں چہ جن مریضوں میں دل کی کم زوری کی خاندانی بیماری پائی جاتی ہے یا جنھیں عارضہ قلب کی شکایت رہتی ہے، معالج انھیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہفتے میں تین دن لونگ کھائیں۔ اسے کھانے سے دل کے دورے اور فالج کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ایک ایسا خاص جُزو بھی پایا جاتا ہے، جس سے دل کے عضلات قوی ہوجاتے ہیں اور شریانوں میں تھکّے نہیں پڑتے۔ اس طرح دل کی بیماریوں قریب نہیں آتیں ۔جلد کی شگفتگی کیلئےلونگ میں ایسے اجزا بھی ہوتے ہیں، جو عمر رسیدگی کو روکتے ہیں۔ یہ جِلد میں لچک بھی پیدا کرتی ہے، لہٰذا جھرّیاں پڑنے کے خدشات نہیں رہتے۔ جِلد کیلئے بنائی جانے والی وہ کریمیں جن میں لونگ کا عرق شامل ہوتا ہے، خراب بافتوں (ٹشوز) کو صحت مند رکھتی ہیں اور جِلد کو دھوپ کے مضراثرات سے بچاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایگزیما، چہرے پر پڑنے والے چکتّوں (RASHES) اور جِلد کی دوسری خرابیوں کو بھی ختم کرتی ہیں۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ سرخ لونگ میں حیاتین ج (وٹامن سی) ہوتی ہے، جو قدرتی طور پر قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے موسمی بخار اور جراثیمی تعدیے (انفیکشنز) بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)رائیڈرز اور ڈرائیورز کا مسلسل رابطہ قائم کرنے والی عالمی اسمارٹ فون ایپ اوبر نے پاکستان میں موجود اپنے رائیڈرز کے لیے اوبر ایپ کا جدید اور آسان ویژن اوبر لائٹ متعارف کروا دیا۔پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں اوبر لائٹ ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل