کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

دوپہر کو غنودگی یا سستی محسوس ہوتی ہے؟ تو اس کی وجہ ضرورجان لیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)طبی ماہرین رات کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینے کا مشورہ دیتے ہیں مگر بیشتر افراد اس پر عمل نہیں کرپاتے۔اب اس کی وجہ کچھ بھی ہو مگر یہ سب کو معلوم ہے کہ نیند کی کمی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اور اس کا حل دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونے یا قیلولے میں چھپا ہے۔یہاں قیلولے کے ایسے فوائد بتائے جارہے ہیں جن کی سائنس نے تصدیق کی ہے، اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ سنت نبوی بھی ہے۔آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے کے بعد سستی اور غنودگی کا احساس فطری ہے کیونکہ انسان دن میں 2 نیندیں لینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی عام طور پر متعدد منفی اثرات کا باعث بنتی ہے جبکہ صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق دوپہر کو سستی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم اس وقت قیلولے کے لیے پروگرام کیے گئے ہیں تاکہ جسمانی ردہم برقرار رہ سکے جو دن اور رات میں تو تعین کرتا ہے کہ کب جاگنا یا سونا ہے مگر دن کے وسط میں سستی کا شکار ہوجاتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر دوپہر کو مثالی وقت کیا ہے یعنی کتنی دیر کا قیلولہ کرنا چاہئے؟تو اس کا کوئی حتمی جواب تو نہیں مگر سائنس نے اس حوالے سے جو کچھ کہا ہے وہ درج ذیل ہے۔10 سے 20 منٹ طبی ماہرین کے مطابق 10 سے 20 منٹ کا قیلولہ ذہن کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، یہ دورانیہ ذہنی چوکنا پن بڑھانے اور جسمانی توانائی کی سطح بڑھاتا ہے۔ قیلولے کا یہ مختصر دورانیہ بہترین تو ہے مگر یہ دوپہر کے کھانے کے بعد 3 یا 4 بجے کے لیے ہے تاکہ جنک فوڈ کی خواہش سے بچنا ممکن ہوسکے جبکہ تناؤ کا باعث بننے والے ہارمونز کی سطح بھی کم ہوجائے، جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔آدھا گھنٹ30 منٹ کی مختصر نیند جسمانی تھکاوٹ کو پوری طرح ختم کردیتی ہے جبکہ یہ یاداشت کے افعال بہتر کرنے کے ساتھ تناؤ کو کم، تومہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر، ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے اور ڈیمنیشا کی روک تھام کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دوپہر کو آدھے گھنٹے کی یہ نیند جسم اور ذہن دونوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ صبح بیدار ہونے کے 7 سے 8 گھنٹے بعد جسم اور ذہن کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک گھنٹہ اگر آپ بہت زیادہ ذہنی کام کرتے ہیں تو قیلولے کا یہ دورانیہ پرفیکٹ ثابت ہوسکتی ہے، ایک گھنٹے کی اس نیند کے دوران کسی حد تک گہری نیند کا مزہ بھی ملتا ہے جس سے دماغی صفائی میں مدد ملتی ہے جبکہ دماغی اہلیت بڑھتی ہے، اسی طرح حقائق اور اعداوشمار کو یاد رکھنے کی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے، اسی طرح ذہنی چڑچڑاہٹ سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ دوسری جانب اتنی دیر تک سونے کے بعد اٹھنے پر ذہن پر کچھ دھند چھائی ہوسکتی ہے اور تازہ دم ہونے کے لیے کچھ وقت لگتا ہے۔ڈیڑھ گھنٹہ یہ درحقیقت نیند کا مکمل چکر ہے جو کہ ہلکی اور گہری نیند کے مراحل پر مشتمل ہے۔ محققین کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے کا قیلولہ جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے فائدہ مند ہے، یہ یاداشت کو بہتر اور تخلیقی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، اور اچھی بات یہ ہے کہ اتنی دیر کی نیند کے بعد اٹھنے پر ذہن پر دھند بھی طاری نہیں ہوتی۔قیلولے کے فوائددل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔خون کی شریانوں پر تناؤ کم ہوتا ہے۔بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔جسمانی وزن کم کرنے میں مدد۔دماغی تنزلی کی روک تھام۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر ... تفصیل

Pakwan