لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

جلد موت کا سبب بننے والی یہ عادت کہیں آپ بھی یہی تو نہیںکرتے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دن بھر میں 9 سے 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارنا خون کی شریانوں سے متعلق مسائل کا شکار کرکے موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا جلد موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ وہ امراض قلب، فالج اور دیگر جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانی صحت کے لیے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا نقصان دہ ہے تاہم اس عادت کے مضر اثرات زائل کرنے کے لیے ہر آدھے گھنٹے بعد کچھ دیر کے لیے کھڑا ہونا ضروری ہے۔تحقیق کے مطابق ہر آدھے گھنٹے بعد کھڑے ہونا اور کچھ قدم چلنا زیادہ دیر بیٹھنے سے لاحق ہونے والے امراض اور موت کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے مگر مکمل طور پر نہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو ایسی ملازمتیں کرتے ہیں، جن میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا ہوتا ہے، انہیں ہر آدھے گھنٹے بعد اٹھ کر چند قدم چلنا چاہئے اور اس طرح کی جسمانی سرگرمی دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ دیگر خطرات کم کرے گی۔اس تحقیق کے دوران 45 سال سے زائد عمر کے لگ بھگ آٹھ ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ گھنٹوں ایک جگہ بیٹھ رہتے ہیں اور ہلتے تک نہیں، ان میں موت کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔محققین کے مطابق آج کل لوگوں کے اندر سست طرز زندگی کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے تاہم وہ اس کے نقصانات سے بچنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد معمولی سی جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنالیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل