برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ہوائوے کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چینی کمپنیوں ہواوے اور زی ٹی ای کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ملاقاتوں میں یو ایس گورنمنٹ کے اداروں کو ان پراڈکٹس کے استعمال سے منع کر دیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے وہ جلد ایگزیگٹو آرڈر بھی جاری کر سکتے ہیں۔وال سٹریٹ جنرل نے اس خبر کو مئی میں رپورٹ کیا تھا مگر اب روئٹرز نے کنفرم کیا ہے کہ یہ ایگزیگٹو آرڈر جنوری میں جاری ہو سکتا ہے ، یہ آرڈر جاری ہونے کے بعد انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کو نافذ کر دے گا جو کہ کسی بیرونی سیکیورٹی خطرے کی وجہ سے عمل میں لایا جاتا ہے۔امریکہ نے پہلے ہی چینی کمپنیوں ہواوے اور زی ٹی ای کوسرکاری کنٹریکٹس کی بڈنگ میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے اور امریکہ کو فالو کرتے ہوئے انگلینڈ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور جاپان نے بھی ان کمپنیوں پر ایسی ہی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اگست میں ٹرمپ نے ایک بل کو قانون کا حصہ بنایا تھا جو کہ ڈیفنس آتھو رائزیشن ایکٹ کا ایک پارٹ تھا جس کے تحت امریکی کمپنیاں چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ہارڈویئر والے ڈیوائسز استعمال نہیں کر سکیں گی اور چھوٹی کمپنیوں کو بھی کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ہارڈوئر بنا کسی سبسڈی کے تبدیل کریں

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت فائد مند ہے۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ... تفصیل

نیویارک(نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ... تفصیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) فیس بک کے ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹ کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈتک رسائی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق ... تفصیل