لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سردیوں میں جلد کی نمی اور جگمگاہٹ چاہتے ہیں ؟ تو اس سستے محلول کا ایک چمچ استعمال کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سردی کا موسم جلد کو خشک اور مرجھا دیتا ہے اور اگر آپ اس سے بچاؤ کے لیے مہنگے لوشنز اور کریموں پر ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنی جلد میں نمی واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں تو اس سے اچھا ہے کہ آپ قدرت کے وہ نسخے آزمائیں جو آسان اور کم خرچ ہیں۔درحقیقت آپ کے کچن میں موجود چند مزیدار اشیاءکا استعمال جلد میں صحت مند چمک واپس لے آتا ہے۔یہ عام گھریلو ٹوٹکے مختلف جلدی مسائل جیسے چنبل وغیرہ سے بھی بچاتے ہیں۔دہی سردیوں میں جلد کو ہموار اور چمکدار رکھنا چاہتے ہیں؟ تو آدھے کپ دہی میں 3 چائے کے چمچ شہد اور 3 کھانے کے چمچ چینی کو مائیں، اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں اور تین سے چار منٹ تک نرمی سے مساج کریں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔جوجو ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات رکھتا ہے جو کہ خشک جلد کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دیتے ہیں، تین کھانے کے چمچ جو، ایک چائے کا چمچ شہد چوتھائی کپ دودھ میں ملائیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد پانی سے منہ دھولیں۔نیم کے پتےنیم کے پتے جلد کی نمی کی بحالی اور خارش میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ 2 کھانے کے چمچ نیم کے پتوں کا پاؤڈر ایک کھانے کے چمچ شہد اور ہلدی میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور 10 سے 12 منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد پانی سے دھولیں، اگر جلد بہت خشک ہے تو اس مکسچر میں تھوڑی سی ملائی بھی شامل کردیں۔لیموں2 کھانے کے چمچ لیموں کے عرق میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملانا موسم سرما میں جلد کی نمی بحال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔شہد شہد کے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں، اس کا استعمال تو سنت نبوی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خشک جلد سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے، اس مقصد کے لیے 2 کھانے کے چمچ ملک پاؤڈر کو ایک چائے کے چمچ شہد اور چٹکی بھر ہلدی کو اچھی طرح مکس کریں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد پانی سے منہ دھولیں۔ناریل کا تیل ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز جلد کی قدرتی نمی لوٹانے میں مدد دیتے ہیں، اس مقصد کے لیے جلد کے ایسے حصوں پر روزانہ ایک یا 2 بار معمولی گرم تیل سے مالش کریں جو زیادہ خشک ہوچکے ہوں، آپ فوری مثبت اثر محسوس کریں گے۔کیلےکیلے اور ناریل کے تیل کو مکس کرکے پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگاکر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں، یہ عمل ہفتے میں ایک یا 2 بار دہرائیں۔ایلو ویرا کوار گندل یا ایلو ویرا جیل خشک جلد سے نجات کے لیے موثر نسخے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی وجہ اس کی جلد کو سکون اور نمی پہنچانے والی خصوصیات ہیں۔ اس جیل کو چہرے پر لگاکر مساج کریں تاکہ وہ جلد میں جذب ہوسکے، اسے رات بھر کے لیے لگا رہنے دیں۔سیب کا سرکہ سیب کا سرکہ اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جلد میں موجود قدرتی آئلز کو توازن میں رکھ کر جلد کی صحت بہتر کرتا ہے۔ آدھا کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو آدھے چائے کے چمچ پانی میں ملائیں، اس کے بعد آدھا چائے کا چمچ شہد بھی 2 کھانے کے چمچ عرق گلاب اور زیتون کے تیل کے ساتھ شامل کریں۔ اسے جلد کے خشک حصوں پر لگائیں اور 10 منٹ بعد دھولیں۔ اس کی جراثیم کش خوبیاں کیل مہاسوں کو کنٹرول میں رکھتی ہیں جبکہ جلد کو نرم اور لچکدار بنانے کا کام بھی کرتی ہیں۔گھی دیسی گھی میں نمی بحال کرنے کی خصوصیت موجود ہے، یہ نہ صرف جلد کی خشکی کم کرتا ہے بلکہ ہونٹ پھٹنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی موثر ہے۔ اسے چہرے پر لگائیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ عمل ہر رات دہرائیں

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسم گرما میں جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی نے نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔جیکسر ایس ایف 2019 کو اس کمپنی نے اسٹریٹ اسپورٹس بائیک قرار دیا ہے جو کہ پاکستان میں 2 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔اس موٹرسائیکل کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ ناصرف دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ روزہ داروں کے وزن کو کم کرکے ، ان کے بلڈ پریشر میں کمی لانے ، دماغی صحت کو بہتر کرنے ... تفصیل