کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اگر جسم میں خون کی کمی ہو تو یہ علامات سامنے آتی ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔یہ مرض کچھ افراد کو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جسے تھلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے مگر بیشتر افراد ایسے ہوتے ہیں جو آئرن یا وٹامن بی 12 کی کمی کے باعث اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔درحقیقت یہ خون کے امراض میں سب سے عام عارضہ ہے جو کہ ہر سال لاکھوں پاکستانیوں کو متاثر کرتا ہے۔اگر کسی شخص میں خون کی کمی ہو تو اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کی قسم کا تعین کرکے علاج کرسکے۔تاہم خون کی کمی یا انیمیا کے مرض کی چند علامات درج ذیل ہیں۔جلد پر زردی طاری ہوناجلد کی رنگت زرد یا پیلی ہوجانے کی وجہ خون کے سرخلیات کی کمی اور ان خلیات میں ہیموگلوبن کی کمی ہوتی ہے۔ خون اور خون کے خلیات کا رخ جسم جلد کی بجائے اہم اعضاءکی جانب منتقل کردیتا ہے، چونکہ خون کے سرخ خلیات کی تعداد ہوجاتی ہے تو جلد پر زردی نمایاں ہوجاتی ہے۔بالوں اور جلد کی خشکی جسم میں آکسیجن کی منتقلی خون میں موجود پروٹین ہیموگلوبن کی مدد سے ہوتی ہے اور جب ہیموگلوبن کی سطح میں کمی آجائے تو آکسیجن ضرورت کے مطابق پورے جسم کو نہیں مل پاتی۔ آکسیجن کی مقدار محدود ہوجائے تو جسم اس کی تقسیم کے لیے اہم افعال سرانجام دینے والے اعضاءاور ٹشوز کو ترجیح دیتا ہے جس کے بعد جلد اور بالوں کا نمبر آتا ہے۔ جب جلد اور بالوں کو آکسیجن کی کمی ہوتی ہے تو وہ خشک اور کمزور ہوجاتے ہیں، خون کی شدید کیمی کی صورت میں بال تیزی سے گرنے بھی لگتے ہیں۔زبان کی سوجن اور پیلاپن زبان کی رنگت میں یا ساخت میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ زبان سوجنا بھی انیمیا کی کی علامات میں شامل ہیں۔ اس عارضے کو زبان کا ورم بھی کہا جاتا ہے۔ آئرن جسم میں خون کے سرخ خلیات بننے میں مدد دیتا ہے اور جب سرخ خلیات کی کمی ہوتی ہے تو زبان کے ٹشوز کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی، جس کے نتیجے میں زبان پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ذہنی بے چینی اور تشویش اعصاب اور دماغ کی بہترین کارکردگی کے لیے آئرن کی ضرورت ہوتی ہے، آئرن کی کمی کی صورت میں جسم کو نیوروٹرانسمیٹر سگنلز اور دماغی توانائی میٹابولزم کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ اعصابی نظام میں سست روی آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ذہنی بے چینی اور تشویش جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح چڑچڑے پن اور ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔سانس لینے میں مشکل یا سر چکرانا جسم میں آئرن یا وٹامن بی 12 کی کمی کے نتیجے میں جسم ایک مخصوص پروٹین ہیموگلوبن کی مقدار بنانے میں ناکام رہتا ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہیموگلوبن میں آئرن کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اسی وجہ سے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے، جو آکسیجن کو دوران خون کے ذریعے جسم میں پہنچاتے ہیں۔ جب جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی تو اس کے نتیجے میں سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے جبکہ اکثر سر چکرانے لگتا ہے یا ہلکا پن محسوس ہوتا ہے۔مرجانے کی حد تک تھکاوٹ شکاگو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق انیمیا کی سب سے عام اور نمایاں علامت تھکاوٹ کا احساس ہے۔ تحقیق کے مطابق اس تھکاوٹ کی علامت کا اظہار لوگوں میں مختلف انداز میں ہوتا ہے، کچھ کو زیادہ تھکاوٹ ہوتی ہے اور اس کی وجہ بھی وہی عمل ہے جو سانس کی تنگی اور سر چکرانے کا باعث بنتا ہے یعنی آئرن یا وٹامن بی 12 کی کمی۔سینے میں در جب جسم میں صحت مند سرخ خلیات کی کمی ہو تو دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے تاکہ جسم کو خون کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے، اس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ تیز ہوجاتی ہے اور سینے میں درد ہونے لگتا ہے، یہ ایسا مسئلہ نہیں جسے نظرانداز کیا جائے خاص طور پر اگر آپ کو دل کے دیگر مسائل کا سامنا ہو۔ ایک تحقیق کے مطابق خون کی کمی کے نتیجے میں دل کے امراض کے باعث موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔صرف سبزیوں کا استعمال ایک تحقیق کے مطابق اگرچہ سبزیوں سے جسم کو آئرن کی مناسب مقدار مل جاتی ہے مگر یہ غذا وٹامن بی 12 کی فراہمی میں ناکام رہی ہے، جس کے نتیجے میں جسم میں اس وٹامن کی کمی ہونے لگتی ہے جو کہ انیمیا کے مرض کا باعث بن جاتی ہے۔عجیب چیزوں کی لت خون کی کمی کی سب سے غیرمعمولی علامت آئس کیوب، کھانے کے سوڈے، پینسل یا خشک پینٹ کو کھانے کی شکل میں نظر آتی ہے۔ طبی ماہرین ابھی تک یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ مریضوں میں یہ عجیب و غریب چیزیں چبانے کی خواہش کیوں پیدا ہوتی ہے مگر ان کے بقول یہ انیمیا کی بہت عام عادت ہے۔حاملہ ہونا یا کسی وجہ سے خون کا اخراج ہوسکتا ہے کہ آپ مناسب مقدار میں آئرن جسم کا حصہ بنارہے ہوں، مگر مختلف وجوہات کی بنائ پر خون کے اخراج کے باعث ہوسکتا ہے کہ اینیما کا شکار ہوچکے ہوں۔ حاملہ خواتین میں خون کی کمی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے جسم کو معمول سے زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بچے کی نشوونما ہوسکے۔ہر وقت ہاتھ ٹھنڈے رہنا اگر آپ کے ہاتھ اور پیر ہر وقت ٹھنڈے رہتے ہیں تو یہ آئرن کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔ خون کے سرخ خلیات کو خون میں آکسیجن کے لیے آئرن کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی کمی سے دوران خون متاثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم کو معمول سے زیادہ ٹھنڈ کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ دوران خون میں آنے والی تبدیلیاں ہوتی ہیں اور یہ احساس گرمیوں میں بھی ہوسکتا ہے، بتدریج اس وجہ سے متاثرہ فرد اینیما کا شکار ہوجاتا ہے۔سردرد جسم میں آئرن کی کمی ہو تو وہ دیگر ٹشوز کے مقابلے میں دماغ کو ترجیح دینے کی کوشش کرتا ہے، مگر ایسا ہونے پر بھی آکسیجن کی مقدار مثالی نہیں ہوتی، جس کے نتیجے میں دماغی شریانیں سوجن کا شکار ہوتی ہیں اور سردرد کی شکایت ہر وقت رہنے لگتی ہے۔دھڑکن بے ترتیب ہونا اگر جسم میں خون کی کمی ہو تو آکسیجن کی فراہمی کو دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں دھڑکن بے ترتیب ہوتی ہے، اگر اکثر ایسا تجربہ ہو تو آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ کرالینا چاہیے، کیونکہ طویل عرصے تک ایسا رہنا امراض قلب کا باعث بن سکتا ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے ... تفصیل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چکن کارن سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں یا کوئی زخم لگا ہوتو چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چکن سوپ کے بہت فوائد ... تفصیل
اسلام آباد(نیو زڈیسک)جو لوگ میٹھے اور سوڈے والے مشروبات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں پھیپھڑوں کے دائمی امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکن کلینیکل جنرل کی تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے،کچھ مشروبات کا استعمال ... تفصیل