پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

پاکستان کی انٹرنیٹ صلاحیت 96ٹیرابٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائبرنیٹ پاکستان اور پیس کیبل انٹرنیشنل کے درمیان ایک معاہدہ ہوگیا اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اینڈ ایسٹ ایشیا کنیکٹنگ یورپ (پیس) اور کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ اور سائبر انٹرنیٹ سروسز پراﺅیٹ لمیٹڈ (سائبرنیٹ پاکستان) کے درمیان ملک کے پہلے کیریئر نیوٹرل اوپن ایکسز سب میرین کیبل سسٹم (زیرسمندر کیبل کا نظام) کے ساتھ انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کی صلاحیت کو 96 ٹیرابٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کے لیے قاہرہ میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔پاکستان، جبوتی، مصر، کینیا اور فرانس میں قدم رکھنے کے ساتھ پیس کیبل سسٹم ایشیا، یورپ اور افریقہ کے اقتصادی راہداریوں کے مابین باہمی ربط فراہم کرے گا۔اعلامیے کے مطابق یہ 12 ہزار کلومیٹر طویل نجی کیبل سسٹم صارفین کےلئے کھلی، لچکدار اور کیریئر نیوٹرل سروسز فراہم کرےگا جبکہ اس منصوبے کا پہلا فیز ایشیا، یورپ اور افریقہ کو جوڑے گا اور پیس 2020کو کی پہلی سہ ماہی میں اس کی تکمیل کی امید ہے۔اس کے ساتھ یہ منصوبہ مقامی آبادی کے لیے گیگابٹ رفتار کو بڑھانے کے قابل بنائےگا اور پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں صارفین کی جانب سے موبائل اور فکسڈ بروڈبینڈ کی بیڈودتھ طلب کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔مذکورہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس نظام کو ایسا بنایا گیا ہے کہ یہ جدید 200جی ٹیکنالوجی اور ڈبلیو ایس ایس ٹیکنالوجی کو اپنائےگا جس سے فی سیکنڈ فی فائبر 16 ٹیرابٹس سے زیادہ منتقل کرنے کی صلاحیت ہوگی اور یہ بڑھتی ہوئی علاقائی ضروریات کو پورا کرے گا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائبرنیٹ پاکستان سی ای او دانش لاکھانی نے کہا کہ زیرسمندر کیبل کے نظام سے ‘پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر وسیع پیمانے پر اثر پڑے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اس کے انتہائی ایم ڈیزائن سے پاکستان اور فرانس کے درمیان ٹرانزٹ کا وقت کم ہوکر 90 ملی سیکنڈ تک آجائے گا، اس کے علاوہ انٹرنیٹ سے تعلق رکھنے والی ایپلیکیشن کا رسپانس ٹائم اور ہمارے صارفین کے تجربے میں بہتری آئے گی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اسپتال میں دوائیں اور طبی آلات نایاب ہو گئے۔اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ ... تفصیل

لاڑکانہ(نیوز ڈیسک) لاڑکانہ ایڈز کے شکنجے میں بری طرح پھنس چکا ہے، جہاں اب تک 571 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 462 معصوم بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں ... تفصیل

بدین (نیوز ڈیسک) بدین کی جیل کے 4 زیر تفتیش قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی۔ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے تصدیق کی کہ 4 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ... تفصیل