عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات              امریکا کے بعد برطانوی کمپنی کا ہواوے پر پابندی کا اعلان              کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار              دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں صلح ہوگئی              چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف مستعفی              ملک میں 50 فیصد کمپنیاں ٹیکس ناہندہ ہونے کا انکشاف، رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ              سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان              متحدہ عرب امارات کا تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

پانی میں بھاری دھاتوں کا پتا لگانے والی تجربہ گاہ

سنگاپور (نیوزڈیسک)سنگاپورکے ماہرین نے پانی میں 24 اقسام کی بھاری دھاتیں معلوم کرنے والا ایک آلہ بنایا ہے جو زہریلی دھات کی ایک اربویں میں پانچویں حصے تک دھات کا پتا لگالیتا ہے۔ عام طور پر پانی میں زہریلی دھاتوں کی مقدار معلوم کرنے کے لیے پانی کے نمونے تجربہ گاہوں میں بھجوائے جاتے ہیں جس میں بہت وقت لگتا ہے۔ لیکن یہ نیا آلہ اس کام کو تیزرفتار بناتے ہوئے صرف پانچ منٹ میں پانی میں موجود پارے، سیسے،آرسینک (سنکھیا) اور دیگر بھاری دھاتوں کی نشاندہی اور ان کی مقدار کو بھی ظاہر کرسکتا ہے۔ اس کی تیاری میں ماہرین نے عین انسانی جسم کے نظام کو مدِ نظررکھا ہے۔پانی کے جس ذخیرے پر آپ کو شک ہوتو اس کے صرف چند قطرے اس آلے میں ڈال کر 5 منٹ انتظار کیجئے۔ یہ اتنا حساس ہے کہ پانی میں سیسے کی مقدار پانچ حصے فی ارب بھی ہوتب بھی اسے آسانی سے شناخت کرلیتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ 24 اقسام کی دھاتوں کی موجودگی کا پتا لگاسکتا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک سروے رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے کے سبب آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کی نشوونما متاثرہورہی ہے جو فضا میں 10 فی صدآکسیجن بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ بیکٹیریا پلاسٹک میں پائے جانے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ادویات، آلات اور سرجیکل آلات کی شدید کمی پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی قلت پر انتظامیہ کو تین تین بار خط لکھ ڈالے تاہم ہسپتال انتظامیہ سب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ تجارت نے چینی کمپنی ہواوے پرعائد کردہ پابندیوں میں نوے دن کی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمپنی کو اب یہ اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ امریکی ساختہ مال خرید سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی چینی ٹیلی کوم ... تفصیل