نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،لاڑکانہ میں ایڈزمیں مبتلا افراد کی تعداد 158 ہوگئی

لاڑکانہ(نیوز ڈیسک)لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایچ آئی وی کے متاثرہ 29 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد ایڈزمیں مبتلا متاثرین کی تعداد 158 ہوگئی۔رتوڈیرو میں آٹھ دنوں میں 3940 افراد کی بلڈ اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ کراچی سول اسپتال کی ٹیم رتوڈیرو پہنچ گئی جہاں متاثرہ بچوں کے مکمل ٹیسٹ کے ساتھ ایک ڈاکٹر کو علاج کی ٹریننگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں بھی اس سال ایچ آئی وی کے 43 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمیمن کے مطابق رواں سال ایچ آئی وی کےمزید 43 مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔مختلف دیہات میں 1200 افراد کی اسکریننگ کی گئی، سندھ بھر میں اسکریننگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ملک کے 23 بڑے شہروں میں ایڈز کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی، لاڑکانہ، بنوں، جیکب آباد سمیت مختلف شہروں میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید خبر یں

پشاور (نیوزڈ یسک) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتا یا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی اور شمالی وزیرستان ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک سروے رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے کے سبب آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کی نشوونما متاثرہورہی ہے جو فضا میں 10 فی صدآکسیجن بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ بیکٹیریا پلاسٹک میں پائے جانے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ادویات، آلات اور سرجیکل آلات کی شدید کمی پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی قلت پر انتظامیہ کو تین تین بار خط لکھ ڈالے تاہم ہسپتال انتظامیہ سب ... تفصیل