نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

کان میں لگائے جانے والے آلات سے دماغ کا مطالعہ بھی ممکن

اسٹینفورڈ(نیوز ڈیسک) ہیئرایبل کے نام سے کان میں لگائے جانے والے آلات کی تیاری جاری ہے جو کان سے دماغ اور دماغ سے کان تک آنے والے اعصابی سگنل کو پڑھ کر دماغ پر نظر رکھنے میں ہماری مدد کریں گے۔اس کا ابتدائی کام اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے انجام دیا ہے اور وہ انسانی کان کو یوایس بی پورٹ کی طرح قرار دیتے ہیں۔ اس سے قبل کان میں لگائے جانے والے سماعت کی خرابی اور تشنج کے استعمال کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں واقع ڈولبی لیبارٹری میں انجینیئرنگ اور نیوروسائنس کے ماہر پوپی کرم اور ان کے ساتھیوں کا اصرار ہےکہ اب ٹیکنالوجی کی بدولت حیاتیاتی اور مصنوعی ذہانت کے درمیان فرق مٹتا جارہا ہے۔ اب برقی آلات کے ذریعے دماغی عمل کو سمجھا جاسکتا ہے بلکہ دماغی پروسیسنگ کو مزید بہتر انداز میں نوٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ کان میں ایک چھوٹا سا اسمارٹ آلہ لگا کر دماغی امراض کے شکار افراد کی مسلسل مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔ جس طرح کانوں میں لگے ہیڈفون سے دماغ میں آوازجاتی ہیں عین اسی طرح دماغ کے سگنل کان تک آتے ہیں اور انہیں خاص آلات سے نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبر یں

پشاور (نیوزڈ یسک) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتا یا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی اور شمالی وزیرستان ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک سروے رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے کے سبب آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کی نشوونما متاثرہورہی ہے جو فضا میں 10 فی صدآکسیجن بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ بیکٹیریا پلاسٹک میں پائے جانے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ادویات، آلات اور سرجیکل آلات کی شدید کمی پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی قلت پر انتظامیہ کو تین تین بار خط لکھ ڈالے تاہم ہسپتال انتظامیہ سب ... تفصیل