نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

سمندر میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کیلئے 180 ممالک کا معاہدہ

نیویارک (نیوز ڈیسک)180 ممالک کے درمیان سمندر میں پھینکے جانے والے پلاسٹک کو کم کرنے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک باسل کنونشن میں ترمیم کرنے پر آمادہ ہوئے تاکہ پلاسٹک پر عالمی تجارت کو مزید شفاف، بہتر اور اصولوں کے مطابق کیا جاسکے اور ساتھ ہی اس بات کی یقین دہانی کرائی جاسکے کہ اس کا استعمال انسانی صحت اور ماحول کے لیے محفوظ ہے۔اقوام متحدہ کے ماحولیات برائے باسل، روٹرڈیم اور اسٹاک ہوم کنونشنز کے ایگزیکٹو سیکریٹری رولف پایٹ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ جنیوا میں باسل کنونشن کے شریک ممالک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے کہ قانونی طور پر پلاسٹک کے فضلے کی عالمی سطح پر نگرانی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے فضلے سے پھیلنے والی آلودگی ماحولیاتی مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے اور یہ عالمی توجہ کا مرکز بھی ہے، سمندروں میں اس وقت 10 کروڑ ٹن پلاسٹک موجود ہے جس میں سے 80 سے 90 فیصد زمین سے وہاں پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ 11 روز قبل شروع ہونے والے مذاکرات، جس میں 1400 کے قریب وفود نے شرکت کی تھی، امیدوں سے کہیں بڑھ کر بہتر رہے۔رولف پایٹ کا کہنا تھا کہ نئے قوانین سے سمندری الودگی پر اثرات سامنے آئیں گے اور پلاسٹک وہاں نہیں جائے گا جہاں اسے نہیں جانا چاہیے۔

مزید خبر یں

پشاور (نیوزڈ یسک) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتا یا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی اور شمالی وزیرستان ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک سروے رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے کے سبب آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کی نشوونما متاثرہورہی ہے جو فضا میں 10 فی صدآکسیجن بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ بیکٹیریا پلاسٹک میں پائے جانے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ادویات، آلات اور سرجیکل آلات کی شدید کمی پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی قلت پر انتظامیہ کو تین تین بار خط لکھ ڈالے تاہم ہسپتال انتظامیہ سب ... تفصیل